ممبئی: بمبئی ہائی کورٹ نے ممبئی پولیس کے اس حکم کو منسوخ کر دیا جس کے تحت ایک سیاسی کارکن کو شہر چھوڑنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ عدالتِ عالیہ نے واضح کیا کہ حکومت کے فیصلوں کے خلاف مارچ یا پرامن مظاہرے کرنا، کسی شہری کے خلاف جلاوطنی (شہر بدری) کی کارروائی کا جواز نہیں بن سکتا۔ عدالت نے مزید کہا کہ 'ایکسٹرنمنٹ' (مہاراشٹر کے قوانین کے تحت پولیس کو کسی شخص کو مخصوص علاقے میں داخل ہونے سے روکنے کا اختیار) ان بنیادوں پر نافذ کرنا فرد کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ جسٹس مادھو جمدار نے 'سوشلسٹ ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا' ) کے 49 سالہ جنرل سکریٹری، سعید احمد عبدالواحد چودھری کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ پرامن احتجاج اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کرنا، 'مہاراشٹر پولیس ایکٹ' کے تحت شہر بدری کے حکم کا جواز ہرگز نہیں بن سکتا۔ چیمبور کے رہائشی سعید احمد چودھری، جو پارلیمانی انتخابات بھی لڑ چکے ہیں، کے خلاف 2019 سے 2024 کے درمیان متعدد ایف آئی آرز درج کی گئی تھیں۔ ان مقدمات کی بنیاد پر انہیں ممبئی شہر، مضافاتی علاقوں اور قریبی اضلاع سے ایک سال کے لیے بے دخل کر دیا گیا تھا۔ مذکورہ بالا مقدمات زیادہ تر شہریت ترمیمی ایکٹ ( ، نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز ، گیانواپی مسجد تنازع، بابری مسجد کی شہادت، وقف بورڈ میں مبینہ بدعنوانی اور ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں جیسے مختلف عوامی و سیاسی مسائل پر کیے جانے والے احتجاجی مظاہروں سے متعلق تھے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات