اس فیصلے کی اطلاع نیشنل بورڈ آف ایگزامینیشنز اِن میڈیکل سائنسز نے دی ہے، جس نے کاؤنسلنگ اور داخلے کے عمل میں اہل امیدواروں کی تعداد بڑھانے کے لیے تمام زمروں میں کوالیفائنگ پرسنٹائل میں تبدیلی کی ہے۔ حکام کے مطابق، اس سال NEET-PG میں داخلے کے لیے تقریباً 2.4 لاکھ امیدوار شامل ہوئے تھے، لیکن زیادہ کٹ آف کی وجہ سے ہزاروں نشستیں خالی رہ گئیں۔ ’’ہماری توجہ جلد از جلد نشستیں پُر کرنے پر ہے‘‘ ایک افسر کے مطابق، ’’آپ 9 ہزار سے 10 ہزار پی جی نشستوں کو ضائع نہیں ہونے دے سکتے‘‘۔ افسر نے یہ بھی تسلیم کیا کہ پرسنٹائل میں بڑی کمی کے فیصلے پر تنقید ہو رہی ہے، تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ داخلہ سائیکل پہلے ہی تاخیر کا شکار تھا۔ انہوں نے کہا، ’’پہلے کٹ آف کو کئی مرحلوں میں کم کیا جاتا تھا، لیکن اس بار ہم پہلے ہی کافی دیر کر چکے ہیں۔ ہماری توجہ جلد از جلد نشستیں پُر کرنے اور ملک کے میڈیکل وسائل کو ضائع ہونے سے بچانے پر ہے‘‘۔تاہم NBEMS نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ کٹ آف میں تبدیلی سے امتحان کے اسکور یا رینکنگ پر کوئی اثر نہیں پڑتا، بلکہ یہ صرف اس بات کا تعین کرتی ہے کہ کون امیدوار کاؤنسلنگ میں حصہ لینے کا اہل ہے۔ حکام کے مطابق، پرسنٹائل سسٹم پہلے سے اہل ڈاکٹروں کو رینک دینے کے لیے استعمال ہوتا ہے، اور کٹ آف اسی لیے کم کیا گیا ہے تاکہ تمام پی جی نشستوں کو پُر کرنے کے لیے مناسب تعداد میں امیدوار دستیاب ہو سکیں۔
Source: Social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو