ممبئی 8 جون : نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) اقلیتی شعبہ کے قومی صدر سراج مہدی، قومی ترجمان نسیم صدیقی اور ممبئی اقلیتی شعبہ کے صدر رشید خان کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سنٹرل حج کمیٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سے ملاقات کرکے حجاج کرام کو درپیش سنگین مسائل اور شکایات پر مشتمل ایک یادداشت پیش کی۔ وفد نے خاص طور پر لکھنو¿ میں حجاج کے سامان سے مبینہ چوری کے واقعات اور ممبئی کے متعدد عازمین حج کا سامان بروقت نہ پہنچنے کے معاملے کو زور دار انداز میں اٹھایا۔ قومی ترجمان نسیم صدیقی نے حجاج سے موصول شکایات کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے حج کے دوران پیش آنے والی انتظامی اور سہولتی دشواریوں کی جانب بھی توجہ دلائی۔اس موقع پر رشید خان نے کہا کہ حجاج کرام کے مسائل کا فوری حل حکومت اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے سامان کی حفاظت کو یقینی بنانے ، شکایات کے ازالے کے مو¿ثر نظام اور حجاج کو بروقت معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ سنٹرل حج کمیٹی کے سی ای او نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ تمام شکایات کی سنجیدگی سے جانچ کی جائے گی اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ بعض اوقات عازمین اپنے سامان میں ضابطوں کے خلاف آبِ زم زم، تمباکو، سگریٹ یا دیگر ممنوعہ اشیاءرکھ دیتے ہیں، جس کے باعث سیکیورٹی جانچ کے دوران بیگ کھولنے پڑتے ہیں اور بعد ازاں سامان سے متعلق تنازعات جنم لیتے ہیں۔سی ای او نے حجاج میں قوانین و ضوابط سے متعلق بیداری پیدا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حج کمیٹی بھی سامان کی حفاظت اور انتظامات کو مزید مو¿ثر بنانے کے لیے اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کرے گی۔ اس موقع پرسراج مہدی نے مطالبہ کیا کہ سفرِ حج سے قبل ملک گیر بیداری مہم چلائی جائے تاکہ تمام عازمین کو ضروری قوانین اور ہدایات سے بروقت آگاہ کیا جا سکے اور انہیں غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں سی ای او نے آئندہ حج انتظامات کو مزید بہتر بنانے اور حجاج کی شکایات کو کم سے کم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔وفد میں ایڈوکیٹ قاضی مہتاب حسینی، ناصر خان، سہیل ایم یو خان، اعجاز کھنڈوانی، مشتاق احمد، رضوان انصاری، مدثر شیخ، معظم سہیل اسرار خان بھی شامل تھے ۔
Source: UNI NEWS
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات