بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار ’حجاب تنازعہ‘ کی وجہ سے لگاتار تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں۔ مسلم خاتون ڈاکٹر کے چہرے سے حجاب ہٹانے کے عمل نے نتیش کمار کو سماجی و سیاسی حلقوں کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری کی ہستیوں میں بھی ایک طرح سے بدنام کر دیا ہے۔ عامر خان کی مقبول فلم ’دنگل‘ کی اداکارہ زائرہ وسیم پہلے ہی اس معاملے میں اپنی ناراضگی ظاہر کر چکی ہیں، اور اب مشہور و معروف نغمہ نگار و مصنف جاوید اختر کا بھی سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ حجاب تنازعہ پر جاوید اختر نے اپنا رد عمل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے تئیں اپنی شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’مجھے تھوڑا بہت جاننے والے کو بھی معلوم ہے کہ میں پردہ کی رسم کے کتنا خلاف ہوں، لیکن اس کا یہ مطلب بالکل نہیں ہے کہ میں نتیش کمار کے ذریعہ ایک مسلم خاتون ڈاکٹر کے ساتھ کیے گئے عمل کو کسی بھی طرح سے درست ٹھہراؤں۔ میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔‘‘ وہ یہ بھی لکھتے ہیں کہ ’’نتیش کمار کو اس خاتون سے بلاشرط معافی مانگنی چاہیے۔‘‘ اس سے قبل زائرہ وسیم نے بھی ’ایکس‘ پر ہی نتیش کمار کی بدسلوکی سے متعلق اپنا رد عمل ظاہر کیا تھا۔ انھوں نے لکھا تھا کہ ’’کسی خاتون کا وقار اور سادگی ایسی چیز نہیں جس سے کھلواڑ کیا جائے، خصوصاً پبلک پلیٹ فارم پر۔ ایک مسلم خاتون ہونے کے ناطے کسی دوسری خاتون کا نقاب اتنی آسانی سے کھینچتے دیکھنا اور وہ بھی مسکراتے ہوئے، بہت غصہ دلانے والا تھا۔‘‘ وہ مزید لکھتی ہیں کہ ’’اقتدار کسی کی حدیں توڑنے کی اجازت نہیں دیتا۔ نتیش کمار کو اس خاتون سے بلا شرط معافی مانگنی چاہیے۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل ہی بہار کی راجدھانی پٹنہ میں نوتقرر آیوش ڈاکٹروں کو نتیش کمار کے ہاتھوں تقرری نامہ دیا جا رہا تھا۔ ایک مسلم خاتون ڈاکٹر جب اپنا تقرری نامہ لینے کے لیے حجاب پہن کر پہنچی، تو وزیر اعلیٰ نے چہرے پر موجود حجاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان سے کہا ’’یہ کیا ہے؟‘‘ پھر نتیش کمار نے خود ہی خاتون کے چہرے پر موجود حجاب نیچے کھینچ دیا۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو گئی۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو