ہندستان سے آج باقاعدہ طور پر حج 2026 کا آغاز ہوگیا ہے۔ 371 عازمین کے ساتھ پہلا قافلہ آج صبح 7 بجے نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹر نیشنل ہوائی اڈے کے ٹرمنل 3 سے مکہ مکرمہ کے لیے روانہ ہوا۔ حجاج کی روانگی کے موقع پر ہفتہ کی رات سے ہی ایئرپورٹ پرعازمین کے پہنچنے کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ اس قافلے میں ملک کے مختلف حصوں کے عازمین حج شامل تھے۔ واضح رہے کہ اس سال سالانہ حج میں ہندوستان سے 175,025 عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ اس سلسلے میں دہلی ایئرپورٹ کے ٹرمنل 3 پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سعودی عرب کے نائب حج مشن احمد مشبباب الحمری، دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں بیگم، وزارت اقلیتی امور کےسیکریٹری ڈاکٹر سریواستو کرشنا اورجوائنٹ سیکریٹری رام سنگھ خاص طور پر موجود تھے۔ حج انتظامات کے لیے نوڈل باڈی، وزارت اقلیتی امور، حج کمیٹی آف انڈیا، دیگر مرکزی وزارتوں، ریاستی حکومتوں اور سعودی حکام کے ساتھ مل کر وسیع پیمانے پر تیاریاں کی گئی ہیں تاکہ بغیر کسی رکاوٹ کے لاجسٹکس اور زمینی سطح پر بہترین سہولیات کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس موقع پر دہلی حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آج حج 2026 کے لیے پہلی پرواز روانہ ہورہی ہے جس میں 371 عازمین شامل ہیں۔ انہوں نے تمام عازمین حج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ حجاج کرام کے لیے ضروری سہولیات میں لگاتار اضافہ کیا جا رہا ہے اور ہماری حکومت ان کے آرام دہ اور آسان سفر کو یقینی بنا نے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔ ایک عازم حج نے کہا کہ اللہ نے مجھے حج 2026 کی سعادت عطا فرمائی ہے۔ آج اللہ کی مرضی سے ہماری پہلی پرواز نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہورہی ہے۔ ایک دیگر خوش نصیب نے کہا کہ ہم سب کے لیے دعا کریں گے، ہرمسلمان کو مقدس مقام کی زیارت نصیب ہو، یہ میری زندگی میں پہلا موقع ہے کہ مجھے ایسا مقدس سفر کرنے کا موقع ملا ہے اور میں بہت خوش ہوں۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات