مایہ ناز اداکار دھرمیندر کے انتقال کے 3 دن بعد معروف اداکارہ ہیما مالنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے شوہر کو یاد کرتے ہوئے ایک طویل اور جذباتی نوٹ شیئر کیا ہے۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے نہ صرف دھرمیندر کی شخصیت، فن اور خاندانی زندگی کا ذکر کیا بلکہ اس خلا کے بارے میں بھی لکھا جو اب ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گا۔ ہیما مالنی نے پوسٹ کی شروعات ان الفاظ سے کی، ’’دھرم جی! وہ میری زندگی کے کئی پہلو تھے: محبت کرنے والے شوہر، ہماری دو بیٹیوں ایشا اور اہانا کے شفیق والد، دوست، فلسفی، رہنما، شاعر اور ہر مشکل وقت میں میرا سہارا۔ وہ میرے لیے سب کچھ تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔‘‘ انہوں نے لکھا کہ دھرمیندر نے ان کے خاندان کے ہر فرد کو اپنی سادگی اور محبت بھری طبیعت سے ہمیشہ متاثر کیا اور سب کے قریب رہے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ بطور عوامی شخصیت دھرمیندر کا وقار، ان کی بے انتہا مقبولیت کے باوجود عاجزی اور سب سے جڑ جانے کی صلاحیت انہیں ایک منفرد مقام دیتی تھی۔ ان کے مطابق، دھرمیندر کی فلمی دنیا میں خدمات اور کامیابیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور وہ حقیقی معنوں میں ایک لازوال آئیکون تھے۔ہیما نے اپنی ذاتی تکلیف کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ اس جدائی کا غم الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا، ’’یہ جو خلا پیدا ہوا ہے، یہ زندگی بھر ساتھ رہے گا۔ ہم نے برسوں ایک ساتھ گزارے اور اب میرے پاس صرف لاتعداد یادیں ہیں جنہیں میں ہمیشہ دل سے سنبھال کر رکھوں گی۔‘‘ انہوں نے اس پوسٹ کے ساتھ اپنی فیملی کے کچھ قیمتی لمحات پر مشتمل تصاویر بھی شیئر کیں۔ خیال رہے کہ دھرمیندر اور ہیما مالنی نے 1980 میں شادی کی تھی۔ 1981 میں ان کی پہلی بیٹی ایشا اور 1985 میں اہانا پیدا ہوئیں۔ شادی کے وقت دھرمیندر پہلے سے اپنی پہلی اہلیہ پرکاش کور کے ساتھ شادی شدہ تھے اور ان کے چار بچے (سنی، اجیتا، وجیتا اور بوبی) تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شادی کے باوجود دھرمیندر اور ہیما کبھی ایک ہی گھر میں مستقل طور پر نہیں رہے۔ دونوں نے 1970 کی دہائی میں کئی سپرہٹ فلموں میں ایک ساتھ کام کیا، جن میں ’شرافت‘، ’تم حسین میں جوان‘، ’نیا زمانہ‘، ’سیتا اور گیتا‘، ’راجا جانی‘، ’جگنو‘، ’پتھر اور پائل‘، ’پرتگیا‘ اور ’شعلے‘ شامل ہیں۔ دھرمیندر کا انتقال 24 نومبر کو 89 برس کی عمر میں ان کے گھر پر ہوا، جس کے سبب فلم انڈسٹری، مداحوں اور خاندان کے افراد کے درمیان غم کی ایک لہر دوڑ گئی اور ہیما مالنی کا یہ پوسٹ اسی دکھ اور محبت کا اظہار ہے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود