National

حضور صاحب گردوارہ فائرنگ کیس میں بڑی پیش رفت ، فرار پانچوں ملزمان آکولہ سے گرفتار

حضور صاحب گردوارہ فائرنگ کیس میں بڑی پیش رفت ، فرار پانچوں ملزمان آکولہ سے گرفتار

ناندیڑ ، 10 جنوری: مہاراشٹر کے آکولہ لوکل کرائم برانچ نے ناندیڑ کے حضور صاحب گردوارہ میں فائرنگ کے واقعے کے بعد فرار ہوئے پانچ ملزمان کو ہفتہ کے روز گرفتار کر لیا ہے ۔ آکولہ پولیس نے گرفتار کیے گئے تمام ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے ناندیڑ پولیس کے حوالے کر دیا ہے ، جہاں اس معاملے کی گہرائی سے جانچ جاری ہے ۔آکولہ پولیس کرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر شنکر شیلکے نے میڈیا کو بتایا کہ 3 جنوری کی رات ناندیڑ ضلع میں واقع حضور صاحب گردوارہ میں ہونے والی فائرنگ کے ملزمان کے بارے میں ہفتہ کی صبح خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی۔ اس اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ناندیڑ کی جانب سے آ رہی ایک مشتبہ گاڑی کو ہنگنا فاٹا کے قریب روکا۔ پولیس نے گاڑی کی تلاشی کے دوران اس میں سوار پانچوں افراد کو حراست میں لے لیا، جن کے ملوث ہونے کی تصدیق بعد میں فائرنگ کے معاملے میں ہوئی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت گرلال سنگھ (فیروزپور)، ہرپال سنگھ (موگا)، بلجندر سنگھ (فیروزپور)، پیشَر سنگھ (کپور تھلا) اور دیوندَر سنگھ (فیروزپور) کے طور پر کی گئی ہے ۔ تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے ناندیڑ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے اور اس سنسنی خیز فائرنگ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments