National

حاملہ کمانڈو خاتون کا شوہر کے ہاتھوں بہیمانہ قتل

حاملہ کمانڈو خاتون کا شوہر کے ہاتھوں بہیمانہ قتل

دہلی پولیس کی 27 سالہ اسپیشل ویپَنز اینڈ ٹیکٹِکس کمانڈو کاجل چوہدری کو اس کے شوہر انکور نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر ڈالا۔ میڈیا کے مطابق انکور نے اپنی حاملہ کمانڈو اہلیہ کاجل چوہدری پر تشدد کے بعد ڈمبل سے سر پر وار کیا جس کے نتیجے میں کاجل کی موت واقع ہوئی، قتل کے وقت انکور نے کاجل کے بھائی نکہل کو فون پر بتایا تھا کہ میں تمہاری بہن کو مار رہا ہوں۔ دہلی پولیس کے مطابق یہ واقعہ 22 جنوری کی رات کو پیش آیا تھا جہاں پہلے انکور نے اپنی اہلیہ کے بھائی، پولیس اہلکار نکہل کو فون کر کے دھمکیاں دیں اور کہا کہ ’اپنی بہن کو سمجھا لو‘ اور بعد ازاں کال منقطع کر کے اپنی اہلیہ کی جان لے لی۔ میڈیا کے مطابق پہلی کال کے چند منٹ بعد انکور نے دوبارہ فون کر کے نکہل کو بتایا کہ کاجل مر چکی ہے۔ پولیس کے مطابق انکور اور کاجل کی پسند کی شادی تھی، انکور عرصۂ دراز سے کاجل کو جہیز کے معاملے پر ہراساں کر رہا تھا۔ ملزم انکور کو گرفتار کر کے اس کے خلاف قتل اور جہیز کے مطالبے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ کاجل کے اہلِ خانہ نے الزام لگایا ہے کہ کاجل کو سسرال میں مسلسل جہیز کے لیے ہراساں کیا جا رہا تھا اور اس پر گھریلو تشدد بھی کیا جاتا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments