National

حالیہ ہند۔پاک تنازع پرچین کی ثالثی کی ہندستان کی تردید

حالیہ ہند۔پاک تنازع پرچین کی ثالثی کی ہندستان کی تردید

نئی دیلی، 31 دسمبر: ہندستان نے ہند۔پاک تنازع پرچین کی ثالثی کے دعوے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ دونوں ملک کی فوجی قیادت نے آپسی روابط سے اس مسئلے کو حل کیا تھا۔ واضح رہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں کہا کہ اس سال ہندستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی خطے کے اُن کشیدہ مسائل میں سے ایک تھی جن پر چین نے ثالثی کی کوشش کی۔ وانگ یی کے مطابق چین نے نہ صرف ہندوستان پاکستان بلکہ شمالی میانمار، ایرانی جوہری مسئلہ، فلسطین اسرائیل اور حالیہ کمبوڈیا تھائی لینڈ تنازعات میں بھی ثالثی کا کردار ادا کیا۔ ہندستان نے اپنے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت با رہا کہہ چکی ہے کہ 7 تا 10 مئی کے دوران ہندستان اور پاکستان کے درمیان جو فوجی تصادم ہوا، اس کا حل دونوں ملکوں کی فوجی قیادت ( ڈی جی ایم او) کے درمیان براہِ راست رابطے سے نکلا تھا اور اس میں کسی تیسرے فریق کی مداخلت کا کوئی کردار نہیں تھا۔ چین کی مشرقی پالیسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے وانگ یی نے ہندستان -چین تعلقات میں بہتری کی اچھی رفتار کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ بیجنگ نے سال کے دوران شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کے ٹینجین سمٹ میں ہندستانی وزیر اعظم کو مدعو کیا تھا، جسے انھوں نے کامیاب قرار دیا۔ وانگ یی نے برکس ممالک کے تعاون میں اضافہ اور معاشی گلوبلائزیشن میں درپیش چیلنجز پر بھی گفتگو کی اور امریکہ کے ساتھ چین کے تعلقات کو بہت اہم دوطرفہ تعلق قرار دیا۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments