National

جیسلمیر سے جودھ پور جا رہی بس میں خوفناک آتشزدگی، ایک درجن زندہ جلے

جیسلمیر سے جودھ پور جا رہی بس میں خوفناک آتشزدگی، ایک درجن زندہ جلے

راجستھان کے جیسلمیر ضلع میں منگل کو ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ جیسلمیر سے جودھ پور جانے والی ایک پرائیویٹ بس میں اچانک آگ لگ گئی۔ حادثہ جودھ پور روڈ پر تھئی یات گاؤں کے قریب پیش آیا، جہاں وار میوزیم کے قریب جاتے ہوئے بس جل کر راکھ ہو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ بس میں تقریباً 57 مسافر سوار تھے۔ آگ لگنے سے مسافروں میں خوف وہراس پھیل گیا اور کئی لوگوں نے جان بچانے کے لیے کھڑکیوں سے چھلانگیں لگا دیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اس خوفناک آتشزدگی میں 10 سے 12 افراد کے جھلس کر ہلاک ہونے کا خدشہ ہے جبکہ متعدد مسافر شدید زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ اور فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ہے، راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر جیسلمیر کے جواہر اسپتال لے جایا گیا اور شدید جھلسنے والے مسافروں کو جودھپور ریفر کر دیا گیا ہے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments