National

گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کے بعد کانگریس کا اظہارِ ناراضگی، ٹی ایم سی نے 8 مارچ کو جلوس نکالنے کا کیا اعلان

گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کے بعد کانگریس کا اظہارِ ناراضگی، ٹی ایم سی نے 8 مارچ کو جلوس نکالنے کا کیا اعلان

گھریلو اور کمرشیل ایل پی جی سلنڈرز کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد کانگریس نے ہفتہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پارٹی نے وزیر اعظم کو ’مہنگائی مین‘ قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حکومت مہنگائی کا بوجھ سیدھے عام لوگوں پر ڈال رہی ہے۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کچھ ایسی پوسٹس بھی کی ہیں، جن میں مودی حکومت پر حملہ کیا گیا ہے۔ ایک پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ مودی حکومت نے گھریلو ایل پی جی سلنڈرز کی قیمت 60 روپے بڑھا کر عام کنبوں کے بجٹ پر سیدھا حملہ کیا ہے۔ ساتھ ہی 19 کلوگرام والے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 115 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ گزشتہ 3 مہینوں میں کمرشیل سلنڈر کی قیمت 307 روپے تک بڑھ چکی ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر پون کھیڑا نے پٹرولیم و قدرتی گیس کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری پر ان کے پرانے بیان کے لیے تلخ تبصرہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جمعہ کو ہردیپ سنگھ پوری نے کہا تھا حکومت کی ترجیح عوام کو سستا اور ٹکاؤ ایندھن دستیاب کرانا ہے، اور اب گیس کی قیمت بڑھا دی گئی۔ کھیڑا نے طنز کستے ہوئے کہا ہے کہ ایک دن بعد ہی گھریلو ایل پی جی کی قیمت 60 روپے اور کمرشیل سلنڈر کی قیمت 115 روپے بڑھا دی گئی۔ انھوں نے واضح لفظوں مین کہا کہ ہردیپ سنگھ پوری جو بھی کہتے ہیں، اس پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے۔ اس درمیان ترنمول کانگریس نے بھی ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ پر حملہ آور رخ اختیار کیا ہے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ٹی ایم سی چیف ممتا بنرجی پہلے ہی ایس آئی آر معاملہ پر وزیر اعظم نریندر مودی اور الیکشن کمیشن کے خلاف دھرنا دے رہی ہیں، اب ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کے خلاف بھی ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا ہے۔ میٹرو چینل پر دھرنا کے دوسرے دن ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن کے خلاف تو آواز بلند کی ہی، گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کے خلاف اتوار (8 مارچ) کو بین الاقوامی یومِ خواتین پر خواتین سے گھر کا برتن لے کر اور سیاہ ساڑی پہن کر احتجاجی جلوس نکالنے کی اپیل کی۔ ممتا بنرجی نے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ معاملہ میں مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’کل گیس کی قیمت 60 روپے بڑھائی گئی، 3 دن قبل گیس کی قیمت 49 روپے بڑھائی گئی۔ کمرشیل سلنڈر کی قیمت اب 2100 روپے ہو گئی ہے، اور چھوٹے سلنڈر کی قیمت 1000 روپے ہو گئی ہے۔‘‘ وہ سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’’ہم قیمتوں میں اس اضافہ کے خلاف سڑکوں پر اتریں گے۔ کل جلوس نکلے گا۔ گیس نہیں ہوگا تو کھانا کیسے بنے گا؟ اس لیے بین الاقوامی یومِ خواتین پر برتن، کڑاہی، کٹوری کے ساتھ احتجاجی جلوس نکلے گا۔‘‘ انھوں نے خواتین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’کل ماں اور بہنیں سڑکوں پر اتریں اور احتجاج کریں۔ اگر ضروری ہو تو کالی ساڑی پہنیں۔‘‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments