National

گینگسٹر پرنس خان کا قریبی 'میجر' آسنسول سے لایا گیا، دھنباد پولیس ریمانڈ پر

گینگسٹر پرنس خان کا قریبی 'میجر' آسنسول سے لایا گیا، دھنباد پولیس ریمانڈ پر

رانچی، 29 اپریل: جھارکھنڈ کے ضلع دھنباد کے واسے پور کے بدنام زمانہ گینگسٹر پرنس خان کے قریبی ساتھی سیفی عباس عرف 'میجر' کو دھنباد پولیس نے ریمانڈ پر لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے ۔ دبئی سے ہندوستان لوٹتے ہی اسے دم دم ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اب اس معاملے میں کئی بڑے انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے ۔ دھنباد پولیس 'میجر' کو دیر رات آسنسول سے لا کر جیل بھیج دیا تھا، جس کے بعد آج اسے سی جے ایم عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے پولیس کو 3 دنوں کا ریمانڈ ملا ہے ۔ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ میجر، پرنس خان گینگ کا 'دایاں ہاتھ' تھا اور جھارکھنڈ میں تاجروں سے بھتہ خوری، دھمکی آمیز آڈیو ویڈیو بھیجنے اور فائرنگ کے کئی واقعات میں ملوث رہا ہے ۔ مانا جا رہا ہے کہ اس پوچھ گچھ میں کئی بااثر افراد اور بڑے نیٹ ورک کا انکشاف ہو سکتا ہے جو اس گینگ کی پشت پناہی کر رہے تھے ۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments