مارشل آرٹ آئیکون جیکی چن نے اپنی وفات کے بعد ریلیز ہونے والے منصوبے سے پردہ اُٹھا دیا۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ بعد از موت جاری ہونے والا الوداعی گانا ریکارڈ کر لیا ہے، انہوں نے اسے دنیا کے نام اپنا آخری پیغام قرار دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 71 سالہ مارشل آرٹ آئیکون نے یہ انکشاف بیجنگ میں اپنی نئی ڈرامہ فلم ان ایکپیکٹڈ فیملی کے پریمیئر کے موقع پر کیا۔ جیکی چن نے حاضرین سے جذباتی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں قریبی دوستوں اور عزیزوں کی وفات نے زندگی کے بارے میں میرے نقطۂ نظر کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ جیکی چن نے کہا کہ انہی تجربات نے مجھے اپنی باتیں کھل کر کہنے اور حال میں جینے کی ترغیب دی، مجھے محسوس ہوتا ہے کہ جو کچھ کہنا ہے، وہ ابھی کہنا چاہیے اور جو کچھ کرنا ہے، فوراً کر لینا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے آخری خیالات میں نے ایک گانے کی صورت میں محفوظ کر لیے ہیں، جو ریکارڈ تو ہو چکا ہے لیکن اہلِ خانہ اور مینجمنٹ کی خواہش پر اس گانے کو فی الحال جاری نہیں کیا جا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ گانا میری زندگی میں خفیہ ہی رہے گا، تاہم میرے انتقال کے دن اسے منظرِ عام پر لایا جائے گا۔ پریمیئر کے دوران جب حاضرین نے ان سے گانے کا کوئی حصہ سنانے کی درخواست کی تو جیکی چین نے مسکراتے ہوئے انکار کر دیا اور کہا کہ ایسا کرنے سے لوگ رو پڑیں گے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود