اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے بتایا کہ فلم ہاؤس فل کے سیٹ پر اکشے کمار کے ایک مذاق نے انہیں خوفزدہ کر دیا تھا۔ یہ انکشاف انہوں نے اکشے کے ریئلٹی شو وہیل آف فارچون کی آخری قسط میں کیا، جس میں فرح خان اور بھومی پیڈنیکر بھی شریک تھیں۔ جیکولین نے کہا، ’’میرا پہلا آئٹم سانگ ’دھنو‘ تھا اور اس وقت اکشے نے میرے ساتھ بہت برا پرینک کیا تھا، جس سے مجھے ٹراما ہوا۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ اکشے نے انہیں یقین دلایا کہ پولیس انہیں گرفتار کرنے آئی ہے، جس سے وہ پورے شوٹ کے دوران خوفزدہ رہیں۔ بعد میں اکشے نے مذاقاً کہا کہ اصل خوف اس لیے تھا کیونکہ اس وقت جیکولین کے پاس ویزا نہیں تھا اور انہوں نے معافی بھی مانگی۔ بھومی پیڈنیکر نے بھی یاد کیا کہ فلم ’ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا‘ کے دوران اکشے نے ان کے ساتھ بائیک پر تیز رفتاری کا پرینک کیا تھا۔ فرح خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ تو فلمیں ’تیس مار خان‘ اور ’جوکر‘ کرنا ہی سب سے بڑا پرینک تھا۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد