National

گیانیش کمار کی مخالفت میں اتری ترنمول کانگریس، پارلیمنٹ میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف لائے گی مواخذہ کی تحریک

گیانیش کمار کی مخالفت میں اتری ترنمول کانگریس، پارلیمنٹ میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف لائے گی مواخذہ کی تحریک

مغربی بنگال میں ایس آئی آر پر تنازعہ کے بعد ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) اب چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار کی مخالفت میں اتر چکی ہے۔ ٹی ایم سی ان کے خلاف مواخذہ کی تحریک لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ ہندی نیوز پورٹل ’ٹی وی 9 بھارت ورش‘ پر ٹی ایم سی کے ذرائع کے حوالے سے شائع خبر کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کے خلاف رواں پارلیمانی سیشن میں مواخذے کا نوٹس دیا جائے گا۔ دراصل ٹی ایم سی بجٹ سیشن کے پہلے حصے میں ایسا چاہتی تھی، لیکن کانگریس تب پہلے اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانا چاہتی تھی۔ اسی ناراضگی کی وجہ سے اسپیکر والی تحریک پر ٹی ایم سی اراکین پارلیمنٹ نے دستخط نہیں کیے تھے۔ دوسری جانب اب بجٹ کے دوسرے سیشن میں ٹی ایم سی نے اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ایسے میں ٹی ایم سی کا کہنا ہے کہ اب اپوزیشن بھی زبانی طور پر گیانیش کمار کو ہٹانے کے لیے مواخذہ کی تحریک لانے پر متفق ہے، اسے پارلیمنٹ کے رواں سیشن میں لایا جائے گا۔ اس کے لیے ڈرافٹ تیار کرنے کا کام شروع ہو چکا ہے اور اس کے بعد ضروری تعداد سے زیادہ اراکین پارلیمنٹ کے دستخط کرائے جائیں گے۔ حالانکہ اسٹریٹجک طور پر ابھی یہ طے نہیں کیا گیا ہے کہ اسے لوک سبھا میں لایا جائے گا یا راجیہ سبھا میں۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال میں ایس آئی آر کے اعلان کے بعد سے ہی ممتا بنرجی اور ان کی پارٹی ٹی ایم سی الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار پر حملہ آور ہیں۔ ٹی ایم سی نے بار بار گیانیش کمار پر بی جے پی کے اشاروں پر چلنے کا الزام عائد کیا ہے۔ ٹی ایم سی اور ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ ’’بی جے پی الیکشن کمیشن کا غلط استعمال کر رہی ہے اور الیکشن کمیشن اس کے اشاروں پر ہی کام کر رہا ہے۔‘‘ ایس آئی آر کی حتمی ووٹر لسٹ جاری ہونے کے بعد ممتا بنرجی نے بی جے پی پر الیکشن کمیشین کا غلط استعمال کرنے کا الزام عائد کیا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ حتمی ووٹر لسٹ سے من مانے طریقے سے نام نکالے جا رہے ہیں۔ بی جے پی منظم طریقے سے ہر جمہوری ادارے اور آئینی عہدے کا غلط استعمال کر رہی ہے، تاکہ وہ اپنے عوام دشمن عزائم کو پورا کر سکے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments