نئی دہلی 20 نومبر : گیانا اور باربڈوس وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے ملک کے اعلیٰ شہری اعزاز سے نوازیں گے اور اس طرح مسٹر مودی کو ملنے والے بین الاقوامی اعزازات کی تعداد بڑھ کر 19 ہو گئی ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق گیانا مسٹر مودی کو اپنا سب سے اعلیٰ قومی اعزاز ’دی آرڈر آف ایکسیلنس‘ عطا کرے گا۔ اس کے ساتھ باربڈوس انہیں باوقار اعزازی ’آرڈر آف فریڈم آف باربڈوس‘ سے نوازے گا۔ اس سے قبل حال ہی میں ڈومینیکا نے بھی مسٹر مودی کو اپنے اعلیٰ ترین قومی اعزاز ’’ڈومینیکا ایوارڈ آف آنر‘‘ کا اعلان کیا تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گیانا پہنچنے پر وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ایئرپورٹ پر ان کے استقبال کے لیے صدر ڈاکٹر عرفان علی، وزیراعظم مارک انتھونی فلپس، سینئر وزراء اور دیگر معززین موجود تھے۔ ان کا اظہار تشکر کرتے ہوئے مسٹر مودی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مزید گہرا کرے گا۔
Source: uni urdu news service
جھارکھنڈ کی 38 اسمبلی سیٹوں پر گیارہ بجے تک 31.37 فیصد ووٹنگ
مہاراشٹر اسمبلی کی 288 سیٹوں پر ووٹنگ شروع
یوپی کی نو اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع
جھارکھنڈ میں 38 اسمبلی سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع
مہاراشٹر میں صبح 11 بجے تک 18.14 فیصد ووٹنگ
بیشتر ایگزٹ پول میں بی جے پی کی جیت کا دعویٰ
انڈیا کے امیر ترین افراد میں شامل گوتم اڈانی پر امریکہ میں دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ
سوارا بھاسکر نے حماس رہنما یحییٰ سنوار کو 'انقلابی ہیرو' قرار دیا
ریاستوں کو ہر قسم کی شراب پر ٹیکس لگانے کا حق ہے: سپریم کورٹ
پرینکا نے وایناڈ لوک سبھا سیٹ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا
ریاستی درجے کی بحالی کا معاملہ :وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نئی دہلی آمد
تلنگانہ:جائیداد میں حصہ کیلئے خاتون نے 5دن تک شوہر کی آخری رسومات انجام نہیں دی
ممبئی: بابا صدیقی قتل کیس میں بڑا انکشاف، شوٹر نے قتل سے پہلے لارنس بشنوئی کے بھائی سے بات کی تھی
میر واعظ عمر فاروق کو ساتھیوں سے ملاقات کی اجازت دینا سیاسی ماحول میں تبدیلی کا اشارہ:جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری