National

گیان واپی مسجد وضو خانے کے تالے پر لگے پھٹے کپڑے کے معاملے میں ڈسٹرکٹ کورٹ نہیں دے گا حکم

گیان واپی مسجد وضو خانے کے تالے پر لگے پھٹے کپڑے کے معاملے میں ڈسٹرکٹ کورٹ نہیں دے گا حکم

وارانسی:15 دسمبر: وارانسی ڈسٹرکٹ جج سنجیو شکلا کی عدالت نے پیر کو گیان واپی مسجد کے سیل شدہ وضو خانے کے تالے پر لگے پھٹے کپڑے کو بدلنے کے معاملے میں سماعت کی۔ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ خصوصی وکیل راجیش مشرا نے بتایا کہ اس معاملے پر اب ڈسٹرکٹ کورٹ کی جانب سے مزید کوئی حکم نہیں دیا جائے گا۔مشرا نے بتایا کہ عدالت نے کہا کہ عبادت گاہوں سے متعلق ایکٹ 1991 کی دفعات پر سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے ۔ اس سلسلے میں سپریم کورٹ نے 12 دسمبر 2024 کو ماتحت اور نچلی عدالتوں کو حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک اس مسئلے پر ان کی عدالت میں سماعت چل رہی ہے ، تب تک نچلی عدالتیں کوئی نیا مقدمہ قبول نہیں کریں گی اور نہ ہی ایسا کوئی حکم جاری کریں گی جس سے سپریم کورٹ کی سماعت متاثر ہو۔ عدالت نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ چاہیں تو دونوں فریقوں کی باہمی رضامندی سے آگے کا عمل مکمل کر سکتے ہیں۔ یعنی دونوں فریقوں کی رضامندی سے پھٹے ہوئے کپڑے بدلے جا سکتے ہیں۔ کپڑے بدلنے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے درخواست دی گئی تھی۔ گیان واپی سے متعلق دیگر معاملات پر سماعت آگے جاری رہے گی۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments