جرمنی کی سیکنڈ ڈویژن لیگ فٹ بال میں شائقین اُس وقت حیران رہ گئے جبکہ ہیمبر گ اور ساؤ پاؤلی کے درمیان ہونے والے میچ میں ہیمبرگ کے گول کیپر نے اپنے ہی جال میں گیند پہنچادی، اس گول کو تاریخ کا سب سے بدترین اون گول کہا جارہا ہے۔ ہیمبرگ اور ساؤ پاؤلی سیکنڈ ڈویژن لیگ کی ٹیموں میں سب سے بڑے روایتی حریف کے طور پر جانے جاتے ہیں، جس لمحے یہ اون گول ہوا ساؤ پاؤلی ایک صفر کی برتری لیے ہوئے تھی۔ ہوا یہ کہ ڈی میں ہیمبرگ کے دفاعی کھلاڑی نے اپنے دوسرے دفاعی کھلاڑی کو پاس دیا، جس نے ایک کمزور کک کے ذریعے گیند اپنے گول کیپر فرنانڈس کو دینا چاہی۔ گیند گول لائن کراس کر رہی تھی، فرنانڈس نے یہ سوچ کر حریف ٹیم کو کہیں کارنر نہ مل جائے گیند کو کک کے ذریعے کلیئر کرنے کی کوشش کی مگر درست طور پر کک نہ لگنے کے سبب گیند اپنے ہی جال میں پہنچ گئی۔ حریف کی دو۔صفر کی برتری کے باوجود ہیمبرگ میچ دو، دو گول سے ڈرا کرنے میں کامیاب رہی۔
Source: Social Media
کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سنسنی خیز مقابلے میں راجستھان رائلز کو ایک رن سے شکست دے دی
شبمن سے بریک اَپ؛ سارہ کو نیا سہارا مل گیا، مگر کون؟
دورۂ یو اے ای و پاکستان کیلئے بنگلادیشی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان
پنجاب کنگس نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 37 رنز سے شکست دی
آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار
بنگلور نے سنسنی خيز میچ جیت کر پلے آف کی طرف قدم بڑھایا