سفارتی رابطوں کی بحالی کے بعد جرمنی نے شام میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول لیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق جرمنی کی وزیر خارجہ نے شام کی خانہ جنگی کے ابتدائی دنوں میں بند ہونے کے 13 سال بعد جمعرات کو دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا اور کہا کہ شام کی سیاسی منتقلی کے بعد یورپ کو شام میں "آنکھوں اور کانوں” کی ضرورت ہے۔ وزیر خارجہ اینالینا بیربوک نے دمشق کے دورے کے دوران عبوری صدر احمد الشارع اور دیگر سے ملاقات کی یہ ان کا دسمبر میں سابق صدر بشار الاسد کے خاتمے کے بعد دوسرا دورہ ہے۔ یورپی یونین کے 27 ارکان میں سے، اٹلی نے گزشتہ سال بشارالاسد کے زوال سے قبل اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا تھا اور اسپین نے اس کی معزولی کے بعد اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا ہے۔ وزیر خارجہ نے صحافیوں کو بتایا کہ اس سفارت خانے کے کھلنے کے ساتھ، ہم بہت واضح طور پر کہہ رہے ہیں کہ جرمنی دمشق میں واپس آ گیا ہے جرمنی کی ایک مستحکم شام میں بنیادی دلچسپی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال سفارت خانے کے پاس ایک بہت چھوٹی ٹیم ہوگی، جسے ہمسایہ لبنان میں مقیم ساتھیوں کی مدد حاصل ہوگی اور وہ قونصلر یا ویزا کی خدمات پیش نہیں کرے گی۔ اس کی قیادت فی الحال چارج ڈی افیئرز کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں دوبارہ کوئی سفیر ہو گا یا نہیں، اس کا انحصار مزید سیاسی اور یقیناً یہاں سیکورٹی کی پیش رفت پر ہے۔
Source: social media
اسرائیلی افواج کا شمالی غزہ کے مکینوں کو فوری انخلاء کا حکم
پی ایل او فلسطینی نائب صدر کا عہدہ بنانے پر راضی
اسپین نے اسرائیلی کمپنی سے خریداری کا معاہدہ روک دیا
سعودی عرب کو 100 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کے امریکی اسلحہ کی فروخت پر غور
غزہ کا 90 فیصد حصہ صفحہ ہستی سے مٹ گیا، اقوام متحدہ کا ہولناک انکشاف
چین کی جانب سے ایران کے جوہری مذاکرات کے لیے حمایت کا اعلان
ایران کیساتھ ایٹمی ڈیل پر معاملات ٹھیک جا رہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات میں تعاون کے لیے تیار ہے،پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان اور انڈیا میں سخت کشیدگی ہے، دونوں خود ہی اس کا حل نکال لیں گے: صدر ٹرمپ
عازمین حج کے لیے نسک کارڈز کی تقسیم شروع
امریکی دباؤ کے بعد اقوام متحدہ کا بھی اسرائیل سے غزہ کی پٹی میں امداد کی بحالی کا مطالبہ
جواب الجواب: ایرانی سفیر کی طلبی کے بعد ہالینڈ کے سفیر کی بھی تہران میں طلبی
اسرائیلی فوج نے یمن سے داغا جانے والا میزائل مار گرایا
دہائی سے بھی کم میں وہ کچھ حاصل کیا جس نے ہمیں عالمی رول ماڈل بنا دیا: شاہ سلمان