گردابی طوفان ’مونتھا‘ نے بدھ (29 اکتوبر) کی صبح آندھرا پردیش کے ساحل کو پار کر لیا، جس کے بعد ریاست کے کئی ساحلی علاقوں میں شدید تباہی اور بھاری نقصان کی اطلاعات ملی ہیں۔ محکمۂ موسمیاتِ ہند (آئی ایم ڈی) کے مطابق سمندری طوفان کے دوران ہواؤں کی رفتار 90 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی، جو کچھ وقت کے لیے 110 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی۔ اس آفت کے نتیجے میں اب تک 3 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔ آئی ایم ڈی نے ایک بیان میں بتایا کہ شدید گردابی طوفان مونتھا ساحل سے ٹکرانے کے بعد کمزور پڑ گیا ہے۔ یہ نظام پچھلے 6 گھنٹوں کے دوران تقریباً 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغرب کی جانب بڑھا اور اب اس کی شدت گھٹ گئی ہے۔ تاہم کئی علاقوں میں تیز بارش اور آندھی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ محکمہ نے بتایا کہ طوفان کے پیشِ نظر تقریباً 76 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے، جب کہ حکومت نے 219 امدادی کیمپ قائم کیے ہیں۔ اس دوران آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے ریئل ٹائم گورننس سسٹم کے تحت گاؤں اور وارڈ سیکریٹریٹ کے اہلکاروں سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے رابطہ کیا۔ نائیڈو نے بتایا کہ طوفان کا اثر نہ صرف ساحلی اضلاع بلکہ رائل سیما کے کچھ حصوں میں بھی محسوس کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی بحال کی جائے اور ملبہ فوری طور پر ہٹایا جائے۔
Source: social media
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو