Entertainment

گوری سپراٹ سے شادی کب اور کیسے ہوگی؟ عامر خان نے سب بتادیا

گوری سپراٹ سے شادی کب اور کیسے ہوگی؟ عامر خان نے سب بتادیا

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے اپنی تیسری شادی سے متعلق خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی ساتھی گوری سپراٹ کے ساتھ انتہائی سادہ انداز میں شادی کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 61 سالہ اداکار جو 2023ء کے آخر سے گوری سپراٹ کے ساتھ تعلق میں ہیں، انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی شادی کی تفصیلات شیئر کیں۔ عامر خان کا کہنا تھا کہ شادی کی تقریب گھر پر منعقد ہوگی اور اس میں صرف دونوں خاندانوں کے افراد اور چند قریبی دوست شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک سادہ رجسٹرڈ شادی ہوگی جو گھر پر انجام پائے گی، ہم دونوں چاہتے ہیں کہ تقریب کو انتہائی سادہ اور نجی رکھا جائے۔ اداکار نے یہ بھی تصدیق کی کہ ہماری شادی 5 جولائی کو ہوگی، شادی کی خبریں درست ہیں، اب ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ ہم اپنے تعلق کو اگلے مرحلے تک لے جانے کے لیے تیار ہیں۔ دوسری جانب عامر خان نے فلم تھری ایڈیٹس کے ممکنہ سیکوئل کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ شادی کے بعد میں ہدایتکار راج کمار ہیرانی کے منصوبے پر کام شروع کر سکتا ہوں، تاہم حتمی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں۔ عامر خان نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم راجو (ہیرانی) نے کیا منصوبہ بنایا ہے، لیکن اتنا ضرور ہے کہ فلم کے تمام کردار اب زندگی میں کافی آگے بڑھ چکے ہیں، اُس وقت میں بہت زیادہ جوان تھا۔ واضح رہے کہ عامر خان نے مارچ 2025ء میں پہلی بار عوامی طور پر گوری سپراٹ کے ساتھ اپنے تعلق کا اعلان کیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments