Entertainment

گوری خان نے 100 سال پرانے آبائی گھر کو لگژری ریزورٹ بنادیا

گوری خان نے 100 سال پرانے آبائی گھر کو لگژری ریزورٹ بنادیا

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی اہلیہ اور انٹیریئر ڈیزائنر گوری خان نے حال ہی میں دہلی میں اپنے 1933 کے آبائی گھر کو بحال کرکے ولا میں تبدیل کیا ہے، جہاں ایک رات قیام کے چارجز ایک لاکھ 20 ہزار روپے تک ہو سکتے ہیں۔ باوجود اس کے کہ وہ ایک سپر اسٹار کی اہلیہ ہیں لیکن گوری خان نے ہمیشہ اپنی انفرادی شناخت برقرار رکھی، خاص طور پر اپنے پیشے کے طور پر انھوں نے انٹیریئر ڈیزائنر کا کام جاری رکھا اور کئی مشہور شخصیات کے گھروں کو خوبصورت بنایا۔ ان میں انکا اپنا گھر منت بھی شامل ہے، جہاں انکے شوہر شاہ رخ خان اور بچے ان کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔ حال ہی میں انھوں نے ایک انتہائی ذاتی منصوبے پر کام شروع کیا اور اپنی 1933 کی آبائی جائیداد کو دوبارہ تعمیر کرکے چھ بیڈروم والا ولا بنایا جو ڈلہاؤسی میں واقع ہے۔ سو سال پرانی خاندانی جائیداد اب ایک لگژری ریزورٹ میں تبدیل ہو چکی ہے، جو عام لوگوں کے لیے پہاڑی مناظر کے ساتھ دستیاب ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں گوری خان بچپن میں اپنے خاندان اور کزنز کے ساتھ کئی موسم گرما کی تعطیلات گزارہ کرتی تھیں۔ انکی کزن رستم تیواڑی نے اس لگژری ریزورٹ کی تیاری میں ان کے ساتھ کام کیا۔ یہ گوری خان کے ماموں تیجندر تیواڑی کی ملکیت ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments