بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک وائرل کلپ کے باعث خبروں میں ہیں، جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ایسی فلموں میں کام نہیں کرتے جس میں کسی ملک یا قوم کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی جائے۔ گووندا 1990ء کی دہائی میں اپنی کامیڈی اور رومانوی سپرہٹ فلموں کے باعث بھارت اور پاکستان دونوں میں بے حد مقبول رہے ہیں، حال ہی میں ریئلٹی شو انڈین آئیڈل کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا، جس میں گووندا نے بتایا کہ میں نے 2001ء کی بلاک بسٹر فلم غدر، ایک پریم کتہا میں کام کرنے سے انکار کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ غدر میں زبانی بدکلامی تھی، میں ویسے بھی ایسی فلمیں نہیں کرتا جہاں مجھے کسی کو گالیاں دینی ہوں، خاص طور پر کسی ملک کے خلاف، میں کسی کے لیے بھی ایسا کام نہیں کرتا۔ ان کے اس بیان پر شو میں موجود بھارتی ریپر بادشاہ اور دیگر ججز حیران رہ گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گووندا کو اس فلم میں مرکزی کردار کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم انہوں نے اسے قبول نہیں کیا۔ سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین ان کے مؤقف کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں، ایک صارف نے لکھا ہے کہ گووندا ایک محبت کرنے والے انسان ہیں، انہوں نے کبھی کسی ملک کے خلاف بات نہیں کی۔ دوسرے نے کہا ہے کہ اسی لیے ہم انہیں پسند کرتے ہیں، جبکہ ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ یہی چیز آپ کو نمبر ون اور قابلِ محبت بناتی ہے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں