اداکار گووند کو بیتی شب جوہو کے اسپتال داخل کرایا گیا ۔61 سالہ گووند گھر پراچانک بے ہوش ہوگئے تھے جس کے بعدانہیں فوراً جوہو کے کریٹیکل کیئر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ وہ فی الحال ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں اور ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ ان کے قانونی مشیر اور دوست للت بندل نے اس کی تصدیق کی۔ للت بندل نے بتایا کہ، گووندا منگل کی رات ممبئی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر اچانک بے ہوش ہو گئے۔ ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کے بعد، انہیں دوا دی گئی اور 1 بجے ایمرجنسی روم میں داخل کرایا گیا، للت بندل نے مزید کہا کہ، اداکار کے کئی طبی ٹیسٹ کیے گئے ہیں، اور نتائج کا انتظار ہے۔ گووندا منگل کی رات 8:30 بجے اچانک بے ہوش ہوگئے۔ ڈاکٹر سے مشورہ کرنے کے بعد اسے کچھ دوائیاں دی گئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ،دوا لینے کے بعد ان کی حالت میں بہتری آئی ہے۔ تاہم، وہ 12:30 بجے کے قریب دوبارہ بے چینی محسوس کرنے لگے، جس کے بعد انہیں 1 بجے کے قریب ممبئی کے کریٹیکل کیئر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق وہ فی الحال ٹھیک ہیں۔ گووندا فی الحال ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں اور جلد ہی ان کی صحت کے حوالے سے بلیٹن جاری کیا جائے گا۔ حال ہی میں، گووندا نے ممبئی میں دھرمیندر کی عیادت کرنے بریچ کینڈی اسپتال پہنچے تھےاور ان کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی۔ دورے کے دوران گووندا کافی جذباتی نظر آئے۔ اب اچانک گووندا کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر نے ان کے مداحوں کو گہری تشویش میں مبتلا کردیا ہے، جو ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟