Entertainment

گووندا اچانک کیسے بےہوش ہوئے؟ اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اصل وجہ بتادی

گووندا اچانک کیسے بےہوش ہوئے؟ اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد اصل وجہ بتادی

بالی ووڈ اداکار گووندا جو گھر میں اچانک بےہوش ہوگئے تھے انھوں نے اسپتال سے ڈسچارج ہوھے کے بعس اسکی اصل وجہ آشاکار کردی ہے۔ صحت یاب ہو کر گھر واپس جاتے ہوئے گووندا کافی خوش نظر آئے اس موقع پر اداکار نے میڈیا سے گفتگو بھی کی، انھوں نے بے ہوش ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے تھوڑی زیادہ اور مشکل ایکسرسائز کر لی تھی کیوں کہ میں اپنی پرسنیلٹی میں بہتری لانے کےلیے کوشاں تھا۔ گوندا نے کہا کہ مگر اب لگتا ہے کہ یوگا ہی سب سے اچھی ورزش ہے، میں اب بالکل ٹھیک ہوں، بس زیادہ محنت کرلی تھی جس کے باعث تھکن ہوگئی تھی۔ 90 کی دہائی کے سپراسٹار اداکار گووندا کو شدید سر درد اور سر میں بھاری پن کی شکایت تھی، ڈاکٹروں نے انھیں مکمل آرام کرنے اور نیورولوجسٹ سے کنسلٹ کرنے کا کہا ہے۔ گوندا کے قانونی مشیر للت بندل جو کہ ان کے قریبی دوست بھی ہیں انھوں نے بتایا کہ اداکار کی اہلیہ سنیتا آہوجا ایک شادی میں شرکت کے لیے شہر سے باہر تھیں وہ یہ خبر سننے کے بعد فوری طور پر ممبئی واپس پہنچی ہیں۔ گوندا کی بیٹی ٹینا آہوجا بھی جلد اپنے والد کے پاس پہنچنے والی ہیں، مداحوں نے سوشل میڈیا پر اداکار کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے۔ خیال ہے کہ گووندا نے دھرمیندر کی عیادت کی تھی جس کے بعد گزشتہ رات وہ بےہوش ہو گئے تھے، انھیں کریٹی کیئر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں حالت میں بہتری کے بعد اداکار کو صبح ڈسچارج کیا گیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments