Sports

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور نیدر لینڈز کا میچ 3-3 گول سے برابر

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور نیدر لینڈز کا میچ 3-3 گول سے برابر

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان اور نیدر لینڈز کے درمیان میچ 3-3 گول سے برابر ہو گیا۔ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلے گئے میچ میں تیسرے کوارٹر تک مقابلہ 2-2 گول سے برابر تھا۔ میچ میں نیدرلینڈز نے پہلے 0-2 کی برتری حاصل کی تھی جسے ارشد لیاقت نے 32 ویں منٹ میں فیلڈ گول کر کے کم کیا اور 4 منٹ بعد سفیان نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ چوتھے کوارٹر میں نیدر لینڈز کے اولیورز نے گول کر کے برتری قائم کی تاہم بعد ازاں ارباز احمد نے بھی گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا تھا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments