National

’جو ڈر جائے گا، وہ بھاگ جائے گا‘، یوپی وزیر کے ’ایس پی  ٹوٹے گی‘ دعوے پر اکھلیش یادو کا کرارا جواب

’جو ڈر جائے گا، وہ بھاگ جائے گا‘، یوپی وزیر کے ’ایس پی ٹوٹے گی‘ دعوے پر اکھلیش یادو کا کرارا جواب

اتر پردیش کی سیاست میں ایک بار پھر بیان بازی کا دور شروع ہو گیا ہے اور اس بار نشانے پر سماجوادی پارٹی (سپا) ہے۔ یوپی حکومت میں کابینہ وزیر اوم پرکاش راج بھر نے بدھ کو یہ دعویٰ کرکے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی کہ سماجوادی پارٹی میں بھی ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی طرح بڑی پھوٹ پڑنے والی ہے۔ اس دعوے پر سپا سربراہ اکھلیش یادو اور پارٹی کے سینئر لیڈر رام گوپال یادو نے سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پنچایتی راج اور اقلیتی بہبود کے وزیر اوم پرکاش راج بھر نے اپنے دعوے کو ’سو فیصد درست‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر رام گوپال یادو نے ایک فہرست تیار کرکے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو سونپی ہے۔ راج بھر نے کہا، ’’میں نے امت شاہ اور رام گوپال یادو دونوں کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھی ہے۔ جب دو دل ملتے ہیں تو الفاظ خاموش ہو جاتے ہیں، مگر بات چیت مکمل ہو جاتی ہے۔‘‘ ان کے مطابق اس مبینہ خفیہ خط میں کہا گیا ہے کہ فہرست میں شامل لیڈرؤں کو کوئی نقصان نہ پہنچایا جائے اور بدلے میں وہ بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔ راج بھر کے اس دعوے پر اکھلیش یادو نے طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ ’’آخر یہ کہانی کب تک چلتی رہے گی؟‘‘ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی دوسری جماعتوں کو توڑنے کی سیاست کرتی ہے۔اکھلیش یادو نے کہا، ’’بی جے پی کا یہی طریقہ کار ہے۔ وہ دوسری پارٹیوں کو توڑتی ہے۔ اس سے پہلے بھی ہمارے کئی ارکانِ پارلیمنٹ اور ارکانِ اسمبلی کو توڑا جا چکا ہے۔‘‘انہوں نے دو ٹوک انداز میں کہا، ’’جو لوگ ڈر جائیں گے، وہ پارٹی چھوڑ کر چلے جائیں گے، لیکن ہمیں بی جے پی کے خلاف مضبوطی سے لڑنے کے لیے صرف بہادر لوگوں کی ضرورت ہے۔‘‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

1 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments