عالمی شہرت یافتہ گلوکار، موسیقار، میوزک کمپوزر، گیت نگار اور ریکارڈ پروڈیوسر اے آر رحمان نے اشارتاً کہا ہے کہ گزشتہ 8 برسوں سے وہ بالی ووڈ میں کام سے محروم ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ تخلیقی نہیں ہیں، اب ان کے پاس طاقت ہے۔ چنئی سے تعلق رکھنے والے 59 سالہ گلوکار نے کہا کہ فلم تال تک وہ خود کو بالی ووڈ میں ایک آؤٹ سائیڈر ہی محسوس کرتے تھے۔ انہوں نے فلم انڈسٹری میں حالیہ پاور شفٹ پر بھی روشنی ڈالی، جس کے باعث ان کے لیے کام کے مواقع متاثر ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ آسکر ایوارڈ یافتہ اے آر رحمان گزشتہ چند سالوں کے دوران بھارتی سنیما کو چند بہترین اور آئیکونک گیت دے چکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے ایک حالیہ گفتگو میں اے آر رحمان نے انکشاف کیا کہ ہندی فلم انڈسٹری میں طاقت کے توازن میں آنے والی تبدیلی نے ان تک پہنچنے والے کام کو کس طرح متاثر کیا۔ اے آر رحمان نے کہا کہ وہ بطور تامل کمپوزر کے سبھاش گھئی کی 1999 کی فلم تال تک خود کو باہر والا ہی محسوس کرتے تھے۔ انھوں نے کہا دراصل تین فلموں (روجا، بمبئی، دل سے) کے بعد بھی ایک آؤٹ سائیڈر ہی تھا، لیکن تال ایک ہاؤس ہولڈ (البم) بن گئی۔ یا یوں کہیے کہ ہر گھر کے کچن تک پہنچ گئی۔ آج بھی زیادہ تر شمالی ہند کی رگوں میں یہ موسیقی رچی بسی ہے، کیونکہ اس میں تھوڑی پنجابی، تھوڑی ہندی اور تھوڑی پہاڑی موسیقی کا رنگ بھی ہے۔ ایک تامل کے لیے ہندی بولنا بہت مشکل ہوتا ہے، کیونکہ ہماری اپنی زبان سے بہت گہری وابستگی ہوتی ہے۔ انھوں نے اس وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ کیسے سبھاش گھئی نے ان سے ہندی سیکھنے کو کہا کہ جس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ اردو سیکھو، کیونکہ یہ زبان ہندی فلمی میوزک کی 1960 اور 70 کے عشروں کی ماں رہی ہے۔ بعدازاں عربی سیکھی جو کہ ادائیگی میں اردو سے ملتی جلتی ہے پھر سکھویندر سنگھ کے اثرات کی وجہ سے پنجابی کی جانب بھی گیا۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود