Entertainment

جھوٹ کیساتھ مزید زندگی نہیں گزار سکتی، مجھے خودکشی کے خیالات بھی آئے: شلپا شندے

جھوٹ کیساتھ مزید زندگی نہیں گزار سکتی، مجھے خودکشی کے خیالات بھی آئے: شلپا شندے

معروف ٹی وی اداکارہ شِلپا شندے نے 2016ء میں ڈرامہ ’بھابھی جی گھر پر ہیں‘ کے پروڈیوسر سنجے کوہلی پر لگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنی مرضی سے سچ سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور گرفتاری کے مطالبات کے بعد شِلپا شندے نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ لوگوں نے مکمل گفتگو سنے بغیر صرف ایک مختصر کلپ کی بنیاد پر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا، میں صرف اپنے ضمیر کے سامنے جوابدہ ہوں اور اب اس جھوٹ کے ساتھ مزید زندگی نہیں گزار سکتی۔ اداکارہ نے کہا کہ کسی نے مجھے اعتراف کرنے پر مجبور نہیں کیا تھا لیکن میں جانتی تھی کہ ایک دن حقیقت بتانا ضروری ہے، میں ماضی میں شدید ذہنی دباؤ کا شکار رہی ہوں اور خودکشی جیسے خیالات بھی میرے ذہن میں آتے رہے ہیں۔ شِلپا شندے نے سنجے کوہلی سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ’معافی‘ ایک چھوٹا لفظ ہے تاہم میں اس وقت کے حالات سے واقف ہوں جن میں یہ سب ہوا تھا۔ اداکارہ کے اعتراف کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور مختلف تنظیموں نے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ بعض حلقوں نے جھوٹی شکایت درج کروانے کے الزام میں ان کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ شِلپا شندے نے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں کسی کی رائے کی پرواہ نہیں کرتی اور سچ بولنے پر قائم ہوں، میں نے صرف حقیقت بیان کی ہے اور میں اس کے نتائج کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں۔ 2016ء میں شِلپا شندے نے مقبول ڈرامے ’بھابھی جی گھر پر ہیں‘ چھوڑنے کے بعد پروڈیوسر سنجے کوہلی پر جنسی ہراسانی اور نامناسب رویے کے الزامات عائد کیے تھے۔ اس وقت سنجے کوہلی نے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا تھا۔ حالیہ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شِلپا شندے نے اعتراف کیا تھا کہ ماضی میں میری جانب سے پروڈیوسر پر لگائے گئے ہراسانی کے تمام الزامات حقیقت پر مبنی نہیں تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments