کیرالہ میں 2017 کے حملہ کیس کی متاثرہ اداکارہ بھاؤنا مینن نے اس ہفتے کیرالہ کی ارناکولم سیشنز کورٹ کی جانب سے اداکار دلیپ کی بریت کے بعد پہلی بار خاموشی توڑ دی۔ میڈیا کے مطابق بھاؤنا نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ میں کہا ہے کہ سالوں کے درد، آنسوؤں اور ذہنی اذیت کے بعد میں اس تلخ حقیقت تک پہنچ چکی ہوں کہ اس ملک میں ہر شہری کو قانون کے مطابق انصاف نہیں ملتا۔ انہوں نے اس بات پر بھی شدید رنج و غم کا اظہار کیا کہ ایک ملزم کے بارے میں یہ جھوٹی بات پھیلائی جا رہی ہے کہ وہ میرا ذاتی ڈرائیور تھا جو کہ غلط ہے۔ واضح رہے کہ اسی ہفتے کیرالہ کی ایک عدالت نے اداکار دلیپ اور 3 دیگر ملزمان کو بری کر دیا، جبکہ اداکارہ بھاؤنا پر چلتی گاڑی میں جنسی حملے کے جرم میں 6 ملزمان کو 20، 20 سال قیدِ با مشقت کی سزا سنا دی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا تھا جب بھاؤنا ترشور سے کوچی فلم کی شوٹنگ مکمل کر کے واپس جا رہی تھیں، ملزمان نے حملے کی ویڈیو بھی بنائی تھی جبکہ متاثرہ ادکارہ نے الزام عائد کیا تھا کہ اداکار دلیپ نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر مقامی غنڈوں کو یہ حملہ کرنے کے لیے استعمال کیا تھا۔ بھاؤنا نے انسٹا گرام پوسٹ میں کہا ہے کہ جو لوگ اب بھی یہ کہتے ہیں کہ ایک ملزم میرا ذاتی ڈرائیور تھا، وہ سراسر جھوٹ ہے، وہ نہ میرا ڈرائیور تھا، نہ ملازم اور نہ ہی کوئی جان پہچان والا شخص، وہ ایک عام آدمی تھا جسے 2016ء میں ایک فلم کے لیے مجھے بطور ڈرائیور تفویض کیا گیا تھا، میں اس شخص سے حملے سے قبل صرف ایک یا دو بار ہی ملی تھیں۔ بھاؤنا نے کہا کہ مجھے پہلے ہی اندازہ تھا کہ مبینہ ماسٹر مائنڈ یعنی اداکار دلیپ بری ہو سکتا ہے، یہ فیصلہ بہت سے لوگوں کے لیے حیران کن ہو سکتا ہے، مگر میرے لیے نہیں تھا، 2020ء سے ہی مجھے محسوس ہونے لگا تھا کہ کیس میں کچھ درست نہیں چل رہا، خود استغاثہ نے بھی کیس کے طریقۂ کار میں تبدیلیاں محسوس کیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اعتماد کے فقدان کی بنیاد پر کیس کو ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ منتقل کرنے کی میری درخواستیں بھی مسترد کر دی گئیں، اسی جج سے کیس منتقل کرنے کی ہر درخواست رد کر دی گئی۔ اداکارہ نے مشکل اور تکلیف دہ عدالتی عمل کے دوران ساتھ دینے پر اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے اور لکھا ہے کہ 8 سال، 9 ماہ اور 23 دن کے بعد ایک طویل اور دردناک سفر کے اختتام پر مجھے امید کی ایک ہلکی سی کرن نظر آئی ہے، 6 ملزمان کو سزا ہو چکی ہے اور میں اس پر شکر گزار ہوں، یہ سزا ان تمام لوگوں کے لیے جواب ہے جنہوں نے میرے درد کو جھوٹ اور من گھڑت کہانی قرار دیا۔ اپنی پوسٹ کے تیسرے حصے میں بھاؤنا نے 6 نکات بیان کیے جن کی بنیاد پر ان کا عدالتی نظام پر اعتماد ختم ہوا ہے، ان کا کہنا ہے کہ میرے بنیادی حقوق کا تحفظ نہیں کیا گیا، کیس سے متعلق میموری کارڈ کو عدالت کی تحویل میں ہوتے ہوئے 3 بار غیر قانونی طور پر کھولا گیا، دورانِ سماعت 2 سرکاری وکلاء نے کیس سے استعفیٰ دے دیا اور دونوں نے ذاتی طور پر مجھ سے کہا کہ مجھے اس عدالت سے انصاف کی امید نہیں رکھنی چاہیے کیونکہ ان کے خیال میں کارروائی جانبدارانہ تھی۔ بھاؤنا کے مطابق میموری کارڈ میں چھیڑ چھاڑ کی تحقیقات کی میری درخواستیں مسلسل نظر انداز کی گئیں، جب میں نے جج کی تبدیلی کا مطالبہ کیا تو ملزمان نے اسی جج کو برقرار رکھنے کی درخواست دائر کر دی، میں نے اپنی تشویش کے حوالے سے بھارتی صدر و وزیرِ اعظم کو خطوط لکھے اور مداخلت کی اپیل کی، مگر شنوائی نہ ہوئی، اسی طرح کھلی عدالت میں میڈیا اور عوام کی موجودگی میں سماعت کرانے کی میری درخواست بھی قبول نہیں کی گئی۔ 12 دسمبر 2025ء کے فیصلے نے اگرچہ کیرالہ کے ہولناک فوجداری مقدمے کو جزوی انجام تک پہنچایا، جہاں ارناکولم کی عدالت نے مرکزی ملزم سنیل عرف پلسر سنی سمیت 6 افراد کو 20 سال قیدِ با مشقت کی سزا سنائی، تاہم اداکارہ بھاؤنا کے لیے انصاف کا سفر ابھی مکمل نہیں ہوا۔ اداکار دلیپ کی بریت نے فیصلے کو متنازع بنا دیا ہے، اس فیصلے نے کیرالہ میں سزا کی موزونیت، ادارہ جاتی احتساب اور فلمی صنعت میں طاقت، مراعات اور انصاف کے سوالات پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، جو عدالت سے باہر بھی طویل عرصے تک گونجتی رہے گی۔ واضح رہے کہ 8 دسمبر کو کوچی کی عدالت نے 2017ء کے اس ہائی پروفائل کیس میں اداکار دلیپ کو بری کر دیا، ان کے ساتھ 3 دیگر ملزمان کو بھی بری کیا گیا، جبکہ 6 افراد کو جرم کا مرتکب قرار دے کر 20، 20 سال قیدِ بامشقت کی سزا سنائی ہے۔ فیصلے کے بعد دلیپ نے میڈیا سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ میرے خلاف سازش کی گئی تھی اور اس کی شروعات میری سابق اہلیہ منجو واریئر کے بیان سے ہوئی، جنہوں نے متاثرہ اداکارہ کی حمایت کی تھی۔ دوسری جانب کیرالہ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرے گی۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود