Sports

جنوبی افریقہ کو بنگلہ دیش پر 34 رنز کی برتری

جنوبی افریقہ کو بنگلہ دیش پر 34 رنز کی برتری

میرپور، 21 اکتوبر : کگیسو ربادا، ویان مولڈر اور کیشو مہاراج کی مہلک گیند بازی کے بعد جنوبی افریقہ نے پیر کو پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلی اننگز میں چھ وکٹوں پر 140 رن بناکر 34 رن کی برتری حاصل کر لی ہے۔ بنگلہ دیش کو 106 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والی جنوبی افریقہ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور پہلے ہی اوور میں کپتان ایڈن مارکرم (6) کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ وہ حسن محمود کے ہاتھوں بولڈ آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد تیج الاسلام نے جنوبی افریقہ کے کسی بلے باز کو زیادہ دیر تک پچ پر نہیں رہنے دیا۔ ٹرسٹن اسٹبس (23)، ڈیوڈ بیڈنگھم (11)، ٹونی ڈی جارج (30)، میتھیو برٹزکے (0) اور ریان رکلٹن (27) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ان پانچوں بلے بازوں کو تیج الاسلام نے آؤٹ کیا۔ دن کا کھیل ختم ہونے پر جنوبی افریقہ نے چھ وکٹوں پر 140 رنز بنائے تھے اور کائل وارن (18 ناٹ آؤٹ) اور ویان مولڈر (17 ناٹ آؤٹ) کریز پر موجود تھے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تیج الاسلام نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ حسن محمود نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل آج بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والے بنگلہ دیش کی شروعات متزلزل تھی اور دوسرے ہی اوور میں اوپنر شادمان اسلام (0) کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ مولڈر نے انہیں مارکرم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ اس کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم گرتی ہی چلی گئی۔ مومن الحق (چار) بھی چوتھے اوور میں مولڈر کا شکار بنے۔ کپتان نظم ال شانتو (سات) کو مولڈر نے آؤٹ کرکے بنگلہ دیش کو بیک فٹ پر ڈال دیا۔ 14ویں اوور میں کاگیسو ربادا نے مشفق الرحیم (11) کو بولڈ کر کے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد لٹن کمار داس (ایک) بھی ربادا کا شکار بنے۔ مہدی حسن معراج (13) کو کیشو مہاراج نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے محمود الحسن جوئے ٹاپ اسکورر رہے۔ انہوں نے (30) رنز کی اننگز کھیلی۔ وہ 30ویں اوور میں ڈین پیٹ کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔ ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں ذاکر علی (2) کو مہاراج نے وارن کے ہاتھوں اسٹمپ کیا۔ ربادا نے نعیم حسن کو آٹھ رن پر آؤٹ کیا۔ مہاراج نے تیج الاسلام (16) کو بولڈ کیا اور بنگلہ دیش کی پہلی اننگز 40.1 اوور میں 106 پر سمیٹ دی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کگیسو ربادا، ویان مولڈر اور کیشو مہاراج نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ ڈین پیٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments