نئی دہلی 24 جون: کانگریس کے جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا کے رکن رندیپ سنگھ سرجیوالا نے مبینہ رام مندر زمین جائیداد گھوٹالے کے معاملے پر مرکزی حکومت اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو جم کر نشانہ بنایا اور کہا کہ رام مندر سے جڑی مبینہ مالیاتی بے ضابطگیوں کے تعلق سے برسوں پہلے انتباہ اور ثبوت سامنے آنے کے باوجود کوئی م¶ثر کارروائی نہیں کی گئی۔مسٹر سرجیوالا نے کہا، "جنہوں نے 'رام' کو لوٹ لیا، وہ 'دیش' کا کیا کیا کریں گے ، ذرا سوچئیے ۔" انہوں نے دعویٰ کیا کہ نومبر 2020 میں ایک آڈٹ فرم نے رام مندر میں مبینہ مالیاتی گڑبڑ کے تعلق سے انتباہ دیا تھا، لیکن اس کے باوجود نہ کوئی کارروائی ہوئی اور نہ ہی کسی کو جوابدہ ٹھہرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جون 2021 میں کانگریس نے مبینہ گھوٹالے سے جڑی دستاویزات، رجسٹری اور دیگر کاغذات عام کیے تھے اور جن لوگوں کے نام اس وقت سامنے آئے تھے ، وہی نام آج بھی چرچا میں ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت اور یوگی آدتیہ ناتھ نے جانچ تو بٹھائی، لیکن اس کا کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ مسٹر سرجیوالا نے الزام لگایا کہ "مودی حکومت 2020 میں بھی خاموش تھی اور آج بھی خاموش ہے ، کیونکہ رام مندر ٹرسٹ انہوں نے ہی بنایا تھا۔" انہوں نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے کرداروں کے نام سامنے آ رہے ہیں، لیکن اصل ذمہ داروں پر اب تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے ۔
Source: uni news
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات