حیدرآباد : وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز حیدرآباد میں منعقدہ ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایندھن کے استعمال میں کمی لائیں اور ایک سال تک سونا خریدنے سے گریز کریں تاکہ عالمی جنگوں اور سپلائی چین کے بحران کے باعث معیشت پر پڑنے والے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔ سکندرآباد پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ بی جے پی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کورونا وبا اور دنیا بھر میں جاری جنگوں کے باعث عالمی سپلائی چین بری طرح متاثر ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں تیل، کھاد اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت مسلسل کوشش کر رہی ہے کہ عالمی مہنگائی کا بوجھ ہندوستانی عوام پر کم سے کم پڑے۔ مودی نے کہا کہ حکومت مختلف ممالک سے بات چیت کر کے پٹرول اور ڈیزل کے مسائل پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے، لیکن طویل مدتی حل یہی ہے کہ ملک میں تیل کی کھپت کم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دے رہی ہے جبکہ ریلوے کے شعبے میں بھی ڈیزل کے استعمال میں نمایاں کمی لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا، ’’آئیے ایک سال تک سونا خریدنا بند کریں، اگر سونے کی درآمد کم ہوگی تو ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔‘‘ وزیر اعظم نے کہا کہ درآمدی پیٹرولیم مصنوعات صرف ضرورت کے مطابق استعمال کی جانی چاہئیں تاکہ غیر ملکی زرِ مبادلہ کی بچت کے ساتھ جنگی اثرات کو بھی کم کیا جا سکے۔ وزیر اعظم نے کسانوں کے لیے حکومت کی سبسڈی اسکیموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک میں یوریا کی ایک بوری تقریباً تین ہزار روپے میں دستیاب ہے، جبکہ ہندوستان میں حکومت کی مدد سے یہی بوری تین سو روپے سے بھی کم قیمت پر کسانوں کو فراہم کی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم نے حیدرآباد انٹرنیشنل کنونشن سنٹر (ایچ آئی سی سی) میں تقریباً 9400 کروڑ روپے مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سائبرآباد ملک کا سب سے بڑا روزگار مرکز بن چکا ہے اور سائبر ٹیکنالوجی، بجلی اور الیکٹرک گاڑیوں کے شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات