National

جنگل راج سے دور رہے گا بہار، پھر سے این ڈی اے سرکار: مودی

جنگل راج سے دور رہے گا بہار، پھر سے این ڈی اے سرکار: مودی

چھپرہ، 30 اکتوبر : وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ انہیں یقین ہے کہ بہار کے لوگ راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) ۔ کانگریس کے جھوٹے وعدوں کے فریب میں نہیں آئیں گے اور ایک بار پھر ریاست میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کی حکومت بنا کر صوبے کو جنگل راج سے دور رکھیں گے ۔ مسٹر مودی نے چھپڑہ میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماجی انصاف کے نام پر آرجے ڈی۔ کانگریس نے لوگوں کو صرف دھوکہ دیاہے ۔ سچائی یہ ہے کہ یہ لوگ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی توہین کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لالٹین والے ، پنجے والے یا ان کے انڈیا اتحاد کے ساتھی یہ لوگ کیسے بہار اور بہاریوں کی توہین کرتے ہیں۔ کانگریس کے پنجاب کے ایک وزیراعلیٰ نے ایک ریلی میں کھلے عام اعلان کیا کہ وہ بہار کے لوگوں کو اپنے صوبہ پنجاب میں گھسنے نہیں دیں گے ۔ اس وقت اسٹیج پر گاندھی خاندان کی ایک بیٹی، جو آج کل پارلیمنٹ میں بیٹھی ہیں، وہ اس پر خوش ہو کر تالیاں بجا رہی تھیں۔ آرجے ڈی اور کانگریس کی نیت ان کے انتخابی گانوںسے ہی ظاہر ہوتی ہے ، جن میں ایک نئے جنگل راج کی آہٹ ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ آرجے ڈی ۔کانگریس نے اپنا منشور نہیں اپنی ریٹ لسٹ جاری کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ہر اعلان کے پیچھے اصل مقصد رنگداری، تاوان، لوٹ کھسوٹ، بدعنوانی یہی سب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ بہار کے لوگ آرجے ڈی۔کانگریس کے جھوٹے وعدوں کے فریب میں نہیں آئیں گے اور ایک بار پھر ریاست میں این ڈی اے کی حکومت قائم کریں گے ۔ مسٹرمودی نے کہا کہ کانگریس نے اس انتخاب میں تمام حدیں پار کر دیں ہیں، جنہوں نے بہاریوںکی توہین کی ہے انہیں انتخابی مہم کے لیے بلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب سو چی سمجھی سازش کے تحت کی جارہی ہے ۔ کانگریس چاہتی ہے کہ آرجے ڈی کو انتخاب میں نقصان ہو، اس لیے انہیں تشہیری مہم کے لیے بلا رہی ہے ۔ اتنا سب کچھ ہو رہا ہے اور بہار میں آرجے ڈی کو سانپ سونگھ جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آرجے ڈی۔ کانگریسی جس بے شرمی سے چھٹھ میا کی پوجا کو ڈرامہ اورنوٹنکی قرار دے رہے ہیں، یہ ہمارے بہاری خاندان، خاص طور پر ہماری مائیں۔بہنیں کبھی نہیں بھول سکتیں۔ اس توہین کے لیے وہ انہیں سزا دے کر رہیں گی۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments