عالمی شہرت یافتہ میوزک بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے ممبر جنگ کوک کے گھر کی گھنٹی بار بار بجانے والی برازیلین خاتون کو قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برازیلین خاتون کو یہ سزا جنگ کوک کے گھر سے دور رہنے کی متعدد ہدایات کے باوجود بار بار ان کے گھر جانے کے الزام پر سنائی گئی ہے۔ رپورٹ میں خاتون کا نام ظاہر کیے بغیر یہ بتایا گیا ہے کہ پہلی بار یہ خاتون گزشتہ سال دسمبر میں جنگ کوک کا پیچھا کرتے ہوئے ان کے گھر پہنچی تھی، انہوں نے گلوکار کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی، گھر میں تصاویر اور خطوط پھینک کر خلل پیدا کیا۔ رپورٹ کے مطابق 13 دسمبر کو خاتون جب فوڈ ڈیلیوری والے کا پیچھا کرتے ہوئے جنگ کوک کے گھر پہنچی اور 133 بار گلوکار کے گھر کی گھنٹی بجائی تو اُنہیں گرفتار کر لیا گیا مگر ایک دن بعد اس وارننگ کے ساتھ رہا کر دیا گیا تھا کہ وہ دوبارہ جنگ کوک کے گھر کے قریب نہیں آئیں گی لیکن خاتون نے وارننگ کو نظر انداز کر دیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جب پولیس کے بار بار روکنے کے بعد بھی خاتون مسلسل جنگ کوک کے گھر چکر لگاتی رہی تو بالآخر فروری میں پولیس نے خاتون کا مقدمہ پراسیکیوٹرز کے حوالے کر دیا۔ اس مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ خاتون تقریباً 22 مرتبہ جنگ کوک کی رہائش گاہ پر گئی۔ عدالت نے خاتون کو پولیس کی ہدایت کو نظر انداز کر کے بار بار جنگ کوک کے گھر جانے پر اسے ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر خاتون کی فیصلے کے خلاف اپیل مسترد ہوتی ہے تو انہیں ممکنہ طور پر جنوبی کوریا سے بے دخل بھی کیا جا سکتا ہے۔
Source: Social Media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز

کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود