نئی دہلی، 14 جنوری : وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے بدھ کی شام ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے ساتھ فون پر بات چیت کی۔ ڈاکٹر جے شنکر نے سوشل میڈیا پر مختصر معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ مسٹر عراقچی نے انہیں فون کیا تھا۔ مانا جارہا ہے کہ دونوں رہنماوں نے ایران کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بات چیت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران میں اندرونی بدامنی اور احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے تناو بڑھا ہوا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت نے ایک تازہ ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے ہندستانی شہریوں کو اگلی اطلاع تک ایران کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ایران میں مقیم ہندستانی طلبہ، زائرین اور سیاحوں سے ملک چھوڑنے کی اپیل کی گئی ہے ۔ حکومت نے یہ قدم علاقائی تناو میں اضافے اور بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں کے درمیان تیزی سے بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اٹھایا ہے ۔ سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا، "ایران میں بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر، وہاں مقیم ہندستانی شہریوں کو دستیاب ٹرانسپورٹ کے ذرائع سے ایران چھوڑنے کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔" ان ہندستانی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ سفر کے دوران اپنی تمام دستاویزات تیار رکھیں اور اس سلسلے میں وہ سفارت خانے سے مدد بھی لے سکتے ہیں۔ یہ ایڈوائزری ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب ایران میں اندرونی بدامنی بڑھ رہی ہے ۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور میڈیا رپورٹس کے مطابق، مظاہرین کے خلاف حکومتی کارروائیوں میں ہلاکتوں کی تعداد حالیہ ہفتوں میں تیزی سے بڑھی ہے ، جس سے سکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے خدشات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ ہندوستانی حکام نے کہا ہے کہ وہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہندستان وقتاً فوقتاً اس خطے کے لیے سفری ایڈوائزری جاری کرتا رہا ہے ، لیکن تازہ انتباہ بگڑتے ہوئے سکیورٹی ماحول اور غیر ملکی شہریوں کو درپیش خطرات کے حوالے سے ملک کی بڑھتی ہوئی تشویش کو ظاہر کرتا ہے ۔
Source: uni news
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو