National

جناح نے ’وندے ماترم‘ کی مخالفت کی اور نہرو نے اُن سے اتفاق کیا: وزیراعظم مودی

جناح نے ’وندے ماترم‘ کی مخالفت کی اور نہرو نے اُن سے اتفاق کیا: وزیراعظم مودی

انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے انڈین قومی ترانے ’وندے ماترم‘ کو 50 سال قبل اپوزیشن جماعت کی سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کی طرف سے لگائی گئی ایمرجنسی سے جوڑتے ہوئے کانگریس پر تنقید کی ہے۔ وزیراعظم مودی نے وندے ماترم کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر لوک سبھا میں ہونے والی بحث کے دوران اپوزیشن پر قومی ترانے کا احترام نہ کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے اپنے ایک اور پیشرو جواہر لعل نہرو پر بھی الزام لگایا کہ انہوں نے ’وندے ماترم‘ کی مخالفت میں پاکستان کے بانی محمد علی جناح کی پیروی کی تھی کیونکہ اُن کے خیال میں اس سے ’مسلمانوں میں اشتعال‘ پھیل سکتا تھا۔ انڈین وزیراعظم نے کہا کہ جب ’وندے ماترم‘ کی 100 ویں سالگرہ منائی گئی اس وقت ملک میں ایمرجنسی لگا دی گئی تھی، اور آئین کا گلا گھونٹ دیا گیا تھا۔ وزیراعظم مودی نے نومبر 1875 میں بنکم چندر چٹرجی کے لکھے گئے گیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’اب 150 سال پورے ہونے پر ’وندے ماترم‘ کی شان کو بحال کرنے کا ایک اچھا موقع ہے جس نے ہمیں 1947 میں آزادی دلائی۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے حال ہی میں اپنے آئین کے 75 سال منائے ہیں۔ ملک نے سردار ولبھ پٹیل اور برسا منڈا کی 150ویں سالگرہ منائی۔ ہم گرو تیگ بہادر جی کا 350 واں یوم شہادت بھی منا رہے ہیں۔ اب ہم وندے ماترم کے 150 سال کا جشن منا رہے ہیں۔‘ بی جے پی نے پارلیمنٹ میں بحث کے دوران ’وندے ماترم‘ پر کانگریس کو نشانہ بنایا، اور الزام لگایا کہ اس نے 1937 کے اجلاس میں ’ایک فرقہ وارانہ ایجنڈے کی طرف گامزن‘ ہو کر ترانے کا احترام نہ کیا اور ملک کے قومی گیت کے طور پر اس کے مکمل ورژن کو نہ اپنایا۔ بی جے پی اور کانگریس کے رہنماؤں کی اس بحث کا موضوع یا مرکز ’وندے ماترم‘ کے وہ چھ اشعار ہیں جن میں ہندو دیوی اور دیوتاؤں کا ذکر ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments