National

جن سوراج نے بہار اسمبلی انتخابات کے لیے 65 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی

جن سوراج نے بہار اسمبلی انتخابات کے لیے 65 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی

پٹنہ، 13 اکتوبر: جن سوراج پارٹی نے پیر کو بہار اسمبلی انتخابات کے لیے 65 امیدواروں کی اپنی دوسری فہرست جاری کی، جس میں 19 محفوظ نشستیں (شیڈیولڈ کاسٹ۔ 18 اور شیڈیولڈ ٹرائب۔ 1) اور عام زمرہ کی 46 نشستیں شامل ہیں۔ جن سوراج کے رہنما پرشانت کشور نے آج یہاں منعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ آبادی کی بنیاد پر تمام سماجی گروپوں کو نمائندگی دینے کے اپنے وعدے کے مطابق پارٹی نے انتہائی پسماندہ طبقہ (ای بی سی)سے 14 امیدوار (10 ہندو اور 4 مسلم)، دیگر پسماندہ طبقہ (او بی سی) سے 10، عام زمرہسے 11 اور اقلیتی طبقے سے 14 امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی تقریباً 50 ارکان پر مشتمل ٹیم مسلسل غور و خوض کر کے امیدواروں کے انتخاب میں مصروف ہے اور تمام طبقات کو مساوی نمائندگی دینا ہماری ترجیح ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ 243 امیدواروں کی حتمی فہرست میں تقریباً 70 امیدوار انتہائی پسماندہ کمیونٹی سے ہوں گے ۔ اب تک جاری کی گئی 116 امیدواروں میں سے 21 مسلمان ہیں۔ مسٹر کشور نے کہا کہ اس کے علاوہ جنرل زمرے کی نشستوں پر اہل شیڈیولڈ کاسٹ اور شیڈیولڈ ٹرائب کے امیدواروں کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے ہرنوت اسمبلی حلقے سے ایک شیڈیولڈ کاسٹ کا امیدوار بنایا گیا ہے ۔ جن سوراج پارٹی کے صوبائی صدر منوج بھارتی نے آج کے پروگرام میں 65 امیدواروں کی فہرست جاری کی، جن میں نوتن۔ سنتوش چوہدری، رکسول۔کپل دیو پرساد عرف بھوون پٹیل،نرکٹیاگنج۔ لال بابو یادو،کیسریا۔ ناز احمد خان عرف پپو خان،کلیا ن پور۔ منتوش سہنی،چیریا۔ سنجے سنگھ،شیوہر۔نیرج سنگھ، ریگا۔کرشن موہن،بتھاناہا (ایس سی) ڈاکٹر نول کشور چوہدری،ہرلاکھی۔ رتنیشور ٹھاکر،راج نگر (ایس سی)ڈاکٹرسریندر کمار داس،جھنجھارپور۔کیشو بھنڈاری،پپرا۔ اندردیو ساہ،تروینی گنج (ایس سی) پردیپ رام،نرپت گنج۔ جناردن یادو،ٹھاکر گنج۔ محمد اکرام الحق،قصبہ اتفاق عالم عرف منّا، بن منکھی ( ایس سی) منوج کمار رشی،روپولی۔آرامود کمار،کٹیہار۔ ڈاکٹر غازی شارق،کدوا۔محمد شہر یار،بلرام پور اسحاب عالم،منیہاری (ایس ٹی)ببلو سورین،کورہا (ایس سی ) نرمل کمار راج، سنگھیشور (ایس سی)پرمود کمار رام، مدھے پورہ ۔ششی کمار یادو،کوشیشور استھان (ایس سی)شترودھن پاسوان،گورا بورام۔ڈاکٹر افتخار عالم،بہادر پور۔عامر حیدر،بڑہریا۔ ڈاکٹر شاہنواز، گوریا کوٹھی۔ اعجاز احمد صدیقی، تریا۔ستیندر کمار سہنی، راجا پاکر (ایس سی )مکیش کمار رام،مہنار۔ ڈاکٹر راجیش چورسیا،پاتے پور (ایس سی )دسئی چوہدری،وارث نگر۔ستیہ نارائن عرف پردیپ سہنی،اجیارپور۔ درگا پرساد سنگھ،روسڑا (ایس سی)۔ روہت پاسوان،حسن پور۔ اندو گپتا،چیریا بریارپور۔ ڈاکٹر مرتونجے ،بکھری (ایس سی)۔ ڈاکٹر سنجے کمار پاسوان،الولی (ایس سی ) ابھیشیک کمار، کہلگاوں۔ منظرعالم،بھاگلپور۔ ابھے کانت جھا،تاراپور۔ ڈاکٹر سنتوش سنگھ،جمال پور۔للن جی یادو،سورج گڑھا۔ امیت ساگر،اسلام پور۔ تنو جا کماری،ہرنوت۔ کملیش پاسوان، بختیار پور۔ بالمیکی سنگھ،پھلواری (ایس سی) پروفیسر ششی کانت پرساد،مسوڑھی (ایس سی )۔ راجیشور مانجھی،سندیش۔ راجیو رنجن سنگھ،بکسر۔ تتھاگت ہرش وردھن،ڈمرا[؟]ں شیوانگ وجے سنگھ، راج پور (ایس سی)، دھننجے پاسوان،چین پور۔ ہمنت چوبے ،نوکھا۔ ڈی ایس پی نصر اللہ خان،کٹمبا(ایس سی)۔ شیام بلی رام عرف مہابلی پاسوان، بارہ چٹی (ایس سی)۔ ہمنت پاسوان، ٹیکاری۔ ڈاکٹر ششی یادو،وزیر گنج۔ سنتوش کمارکے نام شامل ہیں۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments