سپریم کورٹ میں ووٹر لسٹ کی خصوصی گہری نظر ثانی (ایس آئی آر) معاملہ پر جمعرات (9 اکتوبر) کو سماعت ہوئی۔ جسٹس سوریہ کانت کی صدارت والی 2 رکنی بنچ نے معاملہ کی سماعت کی۔ تمام فریق کے دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے کہا کہ ان کارروائیوں کے نتائج کے باوجود ایک چیلنج یہ ہے کہ حتمی لسٹ سے باہر رکھے گئے تقریباً 3.66 لالکھ لوگوں کو اپیل کرنے کے حق کو یقینی بنایا جائے۔ عرضی گزاروں نے اس کی مخالفت کی ہے، لیکن اپیل دائر کرنے کا وقت کم ہو رہا ہے، اس لیے ہم اسے مناسب تصور کرتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ ایک عبوری اقدام کے طور پر بہار اسٹیٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے ایگزیکٹیو چیئرمین سے گزارش کی جائے کہ وہ آج ہی ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے تمام سکریٹریوں کو پیرا لیگل رضاکاروں اور مفت قانونی معاونت کے مشیروں کی خدمات فراہم کرنے کے لیے خط بھیجیں۔ تاکہ لسٹ سے باہر رکھے گئے لوگوں کو قانونی اپیلیں دائر کرنے میں مدد مل سکے۔ سکریٹری فوری طور پر ہرایک گاؤں میں پیرا لیگل رضاکاروں کے موبائل نمبر اور مکمل تفصیلات دوبارہ مطلع کریں، جو بی ایل او سے رابطہ کریں گے۔ وہ حتمی لسٹ سے باہر رکھے گئے لوگوں کے متعلق معلومات اکٹھی کریں گے۔ پی ایل وی ان افراد تک پہنچیں گے اور انہیں اپیل کے حق کے بارے میں مطلع کریں گے۔ وہ اپیل کا مسودہ تیار کرنے اور مفت قانونی تعاون سے متعلق مشاورت کی خدمات فراہم کریں گے۔ ایس ایل ایس اے معلومات جمع کریں گے اور ایک ہفتہ میں عدالت کو اسٹیٹس رپورٹ پیش کرے گا۔
Source: social media
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو