نئی دہلی، 23 فروری: سینٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی نے گمراہ کن اشتہار جاری کرنے پر ایک کوچنگ ادارے پر 15 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین سے اہم معلومات چھپانا ایک سنگین جرم ہے ۔ اتھارٹی نے یہ بات سول سروس امتحان 2023 سے متعلق گمراہ کن اشتہار جاری کرنے پر واجی راو¿ اینڈ ریڈی انسٹی ٹیوٹ پر 15 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کے اپنے حتمی حکم میں کہی۔ اتھارٹی نے پایا کہ ادارے نے جان بوجھ کر اپنے اشتہارات میں اہم معلومات، خاص طور پر کامیاب امیدواروں کے منتخب کردہ مخصوص کورس سے متعلق تفصیلات، چھپائی تھیں۔ اتھارٹی نے اسے سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بار بار ایسی حرکت کرنے پر زیادہ سخت سزا کا بھی قانون میں انتظام ہے ۔ ادارے نے 16 اپریل 2024 کو نتائج کے اعلان کے فوراً بعد یو پی ایس سی 2023 کے کامیاب امیدواروں کے نام اور تصاویر کے ساتھ دعوے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر شائع کیے تھے ۔ ادارے کا کہنا تھا کہ یو پی ایس سی سی ایس ای 2023 کی 1016 آسامیوں میں سے 645 سے زائد امیدواروں کا انتخاب اس ادارے سے ہوا ہے ۔ اس میں آل انڈیا رینک کے ٹاپ 10 میں چھٹا مقام، ٹاپ 50 میں 35واں اور ٹاپ 100 میں 64واں مقام حاصل کرنے کے دعوے بھی شامل تھے ۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ان پیشکشوں سے صارفین میں یہ گمراہ کن تاثر پیدا ہوا کہ تمام کامیاب امیدواروں نے ادارے کے انہی باقاعدہ کورسز میں داخلہ لیا تھا۔ اتھارٹی نے واضح کیا کہ اہم معلومات چھپانا صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔
Source: UNI NEWS
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو