National

’جمہوریت میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے‘، ڈونالڈ ٹرمپ کے عشائیہ پروگرام میں ہوئی فائرنگ کے بعد پی ایم مودی کا ردعمل

’جمہوریت میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے‘، ڈونالڈ ٹرمپ کے عشائیہ پروگرام میں ہوئی فائرنگ کے بعد پی ایم مودی کا ردعمل

واشنگٹن کے ہلٹن ہوٹل میں منعقدہ ’وائٹ ہاؤس کرسپانڈنٹس ڈنر‘ کے دوران فائرنگ کے واقعے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی حفاظت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ کے ذریعے اس پرتشدد واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ وزیراعظم مودی نے اپنی ’ایکس‘ پوسٹ میں لکھا کہ ’’یہ جان کر اطمینان ہوا کہ صدر ٹرمپ، خاتون اول اور نائب صدر حالیہ واشنگٹن ڈی سی کے ایک ہوٹل میں پیش آنے والے سیکورٹی واقعے کے بعد محفوظ اور خیریت سے ہیں۔ میں ان کی مسلسل سلامتی اور خیریت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ جمہوریت میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے اور اس کی واضح طور پر مذمت کی جانی چاہیے۔‘‘ واضح رہے کہ ہفتہ کی رات (امریکی وقت کے مطابق) واشنگٹن کے معروف ہلٹن ہوٹل میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب ’وائٹ ہاؤس کرسپانڈنٹس ڈنر‘ کے دوران ہوٹل کی لابی میں گولیوں کی آواز سنائی دی۔ اس وقت صدر ٹرمپ تقریر کرنے کی تیاری میں تھے۔ سیکرٹ سروس کے ایجنٹوں نے فوراً صدر اور میلانی ٹرمپ کو اسٹیج سے ہٹا کر محفوظ مقام پر پہنچایا۔ حملے کے بعد صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر واقعے کی تفصیلات بتائیں۔ انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں حملہ آور تقریب گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کرتا دکھائی دے رہا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments