سری نگر، یکم اکتوبر : جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کے لئے سات اضلاع پر محیط چالیس سیٹوں پر پولنگ پر امن اور خوشگوار طریقے سے جاری ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولنگ کے پہلے دو گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 11.6 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بانڈی میں 11.64 فیصد، ضلع بارہمولہ میں8.89 فیصد، ضلع جموں میں11.46 فیصد، ضلع کٹھوعہ میں 13.09 فیصد، ضلع کپوارہ میں 11.27 فیصد، ضلع سانبہ میں 13.31 فیصد اور ضلع اودھم پور میں 14.23 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولنگ صبح کے ٹھیک سات بجے تمام 5 ہزار 60 پولنگ مراکز شروع ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ مراکز پر صبح سے ہی ووٹروں کی لمبی لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ اسمبلی انتخابات کے اس آخری مرحلے کے لئے رائے دہندگان کی کل تعداد 39 لاکھ 18 ہزار2 سو22 ہےجن میں سے 20 لاکھ9 سو33 مرد جبکہ19 لاکھ9 ہزار1 سو30 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ حکام نے رائے دہندگان کے لئے سات اضلاع میں کل 5 ہزار 60 پولنگ مراکز قائم کئے ہیں اور ہر پولنگ مرکز پر پرزائڈنگ افسر سمیت چار اہلکاروں پر مشتمل الیکشن عملہ تعینات ہوگا اور مجموعی طور پر اس مرحلے کے لئے 20 ہزار سے زیادہ اہلکاروں پر مشتمل الیکشن عملے کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس مرحلے میں وادی کشمیر کی جن16 نشستوں کی پولنگ ہو رہی ہے ان میں کرناہ، ترہگام، کپوارہ، لولاب، ہندوارہ، لنگیٹ، سوپور، رفیع آباد،اوڑی، بارہمولہ، گلمرگ، واگورہ - کریری، پٹن، سونہ واری، بانڈی پورہ اور گریز (ایس ٹی) شامل جبکہ صوبہ جموں میں جن 24 سیٹوں کی پولنگ ہو رہی ہے ان میں اودھم پور ویسٹ، اودھم پور ایسٹ، چنی، رام نگر (ایس سی)، بنی، بلاور، بسولی، جسروٹہ، کٹھوعہ (ایس سی)، ہیرا نگر، رام گڑھ (ایس سی)، سانبہ، وجے پور،بشنا (ایس سی)، سچیت گڑھ (ایس سی)، آر ایس پورہ، جموں سوتھ، باہو،جموں ایسٹ، نگروٹہ، جموں ویسٹ،جموں نارتھ،اکھنور (ایس سی) اور چھمب شامل ہیں۔ وادی کشمیر کی سولہ سیٹوں پر جو نمایاں امید وار قسمت آزمائی کر رہے ہیں ان میں سابق نائب وزیر اعلیٰ مظفر حسین بیگ، سابق وزیر تاج محی الدین، سابق وزیر اور پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون، پیپلز کانفرنس کے جنرل سکریٹری اور سابق وزیر عمران انصاری، اپنی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر غلام حسن میر، پی ڈی پی لیڈر اور سابق وزیر سید بشارت بخاری، سابق وزیر اور نیشنل کانفرنس کے لیڈر چودھری محمد رمضان اور سابق رکن پارلیمان اور پی ڈی پی لیڈر فیاض احمد میر شامل ہیں۔ حکام نے جہاں پولنگ کے لئے تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دی ہے اور پولنگ مراکز پر ووٹروں اور الیکشن عملے کے لئے تمام تر سہولیات کو دستیاب رکھا ہے وہیں ہموار اور خوشگوار پولنگ کو یقینی بنانے کے لئے بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کی پولنگ یکم اکتوبر کو ہو رہی ہے جبکہ پہلے اور دوسرے مرحلے کی پولنگ بالترتیب 18 اور 25 ستمبر کو ہوئی۔ ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو ہوگی۔ یہ دفعہ370 کی تنسیخ کے بعد جموں و کشمیر میں ہو رہے پہلے اسمبلی انتخابات ہیں۔
Source: uni news
ملک گیر ہڑتال کا اعلان، 9جولائی کو بینکنگ، ڈاک، ٹرانسپورٹ، کارخانے ہوں گے متاثر، 25 کروڑ سے زیادہ ملازمین کی شرکت متوقع
چھانگر بابا کی حویلی پر چلا یوگی حکومت کا بلڈوزر، پیسے دے کر مذہب تبدیل کرانے کا الزام
دارالعلوم دیوبند سے اپیل کی کہ ان مسلمانوں کے خلاف فتویٰ جاری کیا جائے جوکانوڑبنانے کا کام کرتے ہیں:مہنت سوامی یشویر مہاراج
یوپی کے نقش قدم پر دہلی، کانوڑ یاترا کے دوران بند ہوں گی گوشت کی دکانیں
تمل ناڈو کانگریس صدر کو مندر میں جانے سے روکا گیا
حج 2026 کے لیے درخواستیں شروع
گوپال کھیمکا قتل کیس: وکاس عرف راجا پولیس مقابلے میں ہلاک، ہتھیار سپلائی کا الزام
غریب بچوں کے لیے فنڈ کی قلت، مگر مودی کے سفری اخراجات میں کوئی کمی نہیں: راہل گاندھی
کانوڑ یاترا تنازعے; اگر دکان ’شیو‘ کے نام پر ہو اور نکلے ’سلیم‘ کی، تو کانوڑیوں کے جذبات کو پہنچتی ہے ٹھیس: آچاریہ پرمود کرشنم
آئندہ مردم شماری کے لیے حکومت کا بڑا اعلان، ملک میں پہلی بار لوگ مردم شماری کا فارم خود بھر سکیں گے
بھارت نے افغانستان پر اقوام متحدہ کی قرارداد سے پرہیز کیا
ہم بھارت کے ساتھ معاہدہ کرنے کے قریب ہیں: ٹرمپ
کنٹریکٹ کلر نے قتل کیا... گوپال کھیمکا قتل کیس میں بڑی کامیابی، پولیس نے شوٹر امیش کو گرفتار کر لیا
امریکہ میں ہندستانی کنبہ خوفناک حادثے کا شکار، کار میں جل کر میاں بیوی اور 2 معصوم بچوں کی دردناک موت