بی جے پی کے اترپردیش میں ہونے والے جلسے کے دوران 50 ہزار روپے کی گڈی گرگئی جسے بعد وہاں عجیب منظر دیکھنے کو ملا۔ ریاست اتر پردیش میں بھارتیہ جنتہ پارٹی کے صدر پنکج چوہدری غازی آباد میں ایک پروگرام میں پہنچے، زیادہ تر لیڈر اسٹیج پر اپنی حکومتوں کی کامیابیوں کی تعریف کررہے تھے وہیں ایک بی جے پی لیڈر کو کہتے سنا گیا کہ جس کو 50 ہزار روپے کی گڈی ملی ہو برائے مہربانی واپس کردے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر پنکج چودھری کا غازی آباد میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے استقبال کیا تھا اور ان کے لیے تقریب منعقد کی تھی۔ اس دوران پارٹی رہنما کی جیب سے 50 ہزار روپے کا بنڈل گر گیا، کافی تلاش کے بعد بھی نوٹوں کا بنڈل نہیں مل سکا، آخر میں اسٹیج سے اعلان ہوا کہ پارٹی لیڈر کی جیب سے 50,000 روپے کا بنڈل گرا ہے جسے ملے وہ واپس کر دے۔ اس استقبالیہ پروگرام میں پارٹی کے سینکڑوں کارکنوں اور عہدیداروں نے شرکت کی، کابینی وزیر سنیل شرما، آزادانہ چارج کے ساتھ وزیر مملکت نریندر کشیپ اور پارٹی کے سینئر عہدیدار بھی اس پروگرام میں موجود تھے۔ بی جے پی لیڈر پنکج بھاردواج نے اسٹیج سے اپیل کی کہ جس کو بھی پچاس ہزار روپے کی گڈی ملی ہو وہ بڑا دل دکھا کر منڈل جنرل سیکریٹری کو یہ پیسے واپس کردے، تاہم آخری خبریں آنے تک یہ گڈی نہیں مل سکی تھی۔ اسٹیج سے خطاب میں ریاستی صدر پنکج چودھری کا کہنا تھا کہ بی جے پی واحد پارٹی ہے جہاں ایک عام کارکن بھی ریاستی صدر اور قومی صدر بن سکتا ہے، میں پارٹی کے تمام عہدیداروں اور کارکنوں سے درخواست کرتا ہوں سونپی گئی ذمہ داری کو پورا کریں۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو