National

عالمی کشیدگی اور ڈالر کی کمزوری کے سائے میں سونا اور چاندی نئی ریکارڈ بلندیوں پر۔

عالمی کشیدگی اور ڈالر کی کمزوری کے سائے میں سونا اور چاندی نئی ریکارڈ بلندیوں پر۔

عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی کشیدگی، امریکی ڈالر کی مسلسل کمزوری اور امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے آئندہ مہینوں میں شرحِ سود میں نرمی کی توقعات کے باعث منگل کے روز سونے اور چاندی کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ ملکی اور بین الاقوامی دونوں منڈیوں میں قیمتی دھاتوں میں زبردست تیزی دیکھی گئی، جس نے سرمایہ کاروں کی توجہ ایک بار پھر محفوظ سرمایہ کاری کی جانب مبذول کرا دی ہے۔ ابتدائی کاروبار میں سونا 2.4 فیصد اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 59 ہزار آٹھ سو بیس (159820) روپے فی دس گرام تک پہنچ گیا، جو تاریخی بلند ترین سطح ہے۔ اگرچہ بعد میں منافع خوری کے سبب قیمتوں میں معمولی کمی آئی، تاہم مجموعی رجحان مضبوط ہی رہا۔ اسی طرح چاندی نے بھی تمام سابقہ ریکارڈ توڑتے ہوئے تین لاکھ انسٹھ ہزار آٹھ سو (359800) روپے فی کلوگرام کی سطح کو چھو لیا۔ خبر لکھے جانے تک ملٹی کموڈیٹی ایکسچینج میں فروری کنٹریکٹ والا سونا 1.45 فیصد اضافے کے ساتھ ایک لاکھ اٹھاون ہزار تین سو ساٹھ (158360) روپے فی دس گرام پر ٹریڈ کر رہا تھا، جبکہ مارچ کنٹریکٹ والی چاندی 0.84 فیصد اضافے کے ساتھ تین لاکھ ساٹھ ہزار آٹھ سو چھیانوے (360896) روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments