نئی دہلی، 15 جون: عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے امریکی حملے میں تین ہندستانیوں کی ہلاکت پر صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ہندستان میں جلد ہی ایک مضبوط وزیر اعظم ہوگا، جو امریکہ سے ہر توہین اور قتل کا بدلہ لے گا۔ مسٹر کیجریوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ڈونلڈ ٹرمپ سے خطاب کرتے ہوئے آج کہا کہ جن ہندستانیوں کی جان گئی ہے ، اس کے لیے آپ کو جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔ آپ ایک بزدل اور بے رحم قاتل ہیں۔ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی اس معاملے پر خاموش ہیں۔ لیکن جلد ہی، ہندستان کو ایک مضبوط وزیر اعظم ملے گا۔ جو آپ کو آپ کے برے اعمال کی سزا ضرور دے گا۔ اپنے جاری کردہ ویڈیو میں مسٹرکیجریوال نے کہا، ''آج پورے ملک کا خون کھول رہا ہے ۔ لوگ بہت غصے میں ہیں۔ ٹرمپ نے تین جہازوں کے اوپر حملہ کیا۔ گزشتہ 8، 10 اور 11 جون کو ہونے والے ان حملوں کے دوران جہازوں میں ہندستان کے 68 لوگ سوار تھے ، جن میں تین ہندستانی مارے گئے ۔ لیکن ہمارے وزیراعظم نے ایک لفظ نہیں بولا۔ آٹھ جون کو حملہ ہوا، وزیراعظÊ خاموش رہے ۔ پھر 10 اور 11 جون کو حملہ ہوا، پھر بھی وہ کاموش رہے ۔ 10 جون کو ٹرمپ نے مودی کو طویل عرصے تک وزیر اعظم رہنے پر مبارکباد دی اور اس کے جواب میں مودی نے ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ وہ ان کے ساتھ کام کرنے کے لئے پرجوش ہیں۔ اس کا کیا مطلب ہے ۔ وزیراعظم اس قاتل کے ساتھ کام کرنے کے لئے پرجوش کیوں ہیں، جس نے تین ہندستانیوں کا قتل کیا ہے ۔
Source: UNI NEWS
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات