National

غزہ پیس بورڈ میں شامل ہونے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہندستان کو دعوت

غزہ پیس بورڈ میں شامل ہونے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہندستان کو دعوت

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندستان کو اپنے مجوزہ ’غزہ پیس بورڈ‘ میں شامل ہونے کی باضابطہ دعوت دی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ بورڈ جنگ سے تباہ حال غزہ میں نظامِ حکومت اور تعمیرِ نو کی نگرانی کرے گا۔ تاہم اس معاملے پر ہندستانی حکومت کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ کی یہ پہل اسرائیل-حماس تنازع کے بعد خطے میں پائیدار امن کے قیام کی سمت ایک بڑا قدم سمجھی جا رہی ہے۔ ہندوستان کو اس بورڈ میں شامل ہونے کی دعوت ملنا عالمی سفارت کاری میں نئی دہلی کے بڑھتے ہوئے قد اور اسرائیل و فلسطین دونوں کے ساتھ اس کے متوازن تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ ہندستان کو اس بورڈ میں شامل ہونے کی دعوت دینے کی سب سے بڑی وجہ اس کی ’ساکھ اور اعتماد‘ ہے۔ ہندوستان دنیا کے اُن چند ممالک میں شامل ہے جن کے اسرائیل اور فلسطین، دونوں کے ساتھ تاریخی طور پر مضبوط تعلقات رہے ہیں۔ ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری ہے، خاص طور پر دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں دونوں ممالک ایک دوسرے پر بھروسہ کرتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments