غزہ: اسرائیل نے سحری کے وقت غزہ کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں تازہ حملے کیے، جن میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 71 فلسطینی شہید ہو گئے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق، اسرائیلی فضائیہ نے خان یونس اور رفح میں کم از کم 10 رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا، جس میں مکمل خاندان شہید ہو گئے۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی ’وفا‘ کے مطابق حملوں کا ہدف زیادہ تر رہائشی علاقے تھے، جہاں متعدد گھروں پر بمباری کی گئی۔ حملوں میں ابو دیب، ابو دقہ، الامور اور جابر خاندانوں کے افراد شہید ہو گئے، جن میں خواتین، بچے اور ایک نوزائیدہ بچہ بھی شامل تھا۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیلی جارحیت میں اب تک 49 ہزار 547 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 12 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ فلسطینی سرکاری میڈیا کے مطابق، ملبے تلے ہزاروں افراد دبے ہوئے ہیں، جنہیں مردہ تصور کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے غزہ میں حماس کے خلاف شدید جنگ اور مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید کارروائیوں کا عندیہ دیا ہے، جس سے خطے میں مزید کشیدگی کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بن گوریون ہوائی اڈے کو فلسطین-ٹو ہائپر سونک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا، جس کے بعد اسرائیل میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ میں فلسطینی مشن نے عالمی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیلی جنگی مشین کو روکنے میں ناکامی سلامتی کونسل کی ساکھ کو مزید متاثر کرے گی۔ دوسری جانب اسرائیلی عوام بھی نیتن یاہو حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ ہزاروں افراد نے یروشلم میں مظاہرہ کیا اور نیتن یاہو کی عدالتی اصلاحات اور سیکیورٹی اداروں پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوششوں کے خلاف احتجاج کیا۔
Source: social media
اسرائیلی افواج کا شمالی غزہ کے مکینوں کو فوری انخلاء کا حکم
پی ایل او فلسطینی نائب صدر کا عہدہ بنانے پر راضی
اسپین نے اسرائیلی کمپنی سے خریداری کا معاہدہ روک دیا
سعودی عرب کو 100 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کے امریکی اسلحہ کی فروخت پر غور
غزہ کا 90 فیصد حصہ صفحہ ہستی سے مٹ گیا، اقوام متحدہ کا ہولناک انکشاف
چین کی جانب سے ایران کے جوہری مذاکرات کے لیے حمایت کا اعلان
ایران کیساتھ ایٹمی ڈیل پر معاملات ٹھیک جا رہے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات میں تعاون کے لیے تیار ہے،پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان اور انڈیا میں سخت کشیدگی ہے، دونوں خود ہی اس کا حل نکال لیں گے: صدر ٹرمپ
عازمین حج کے لیے نسک کارڈز کی تقسیم شروع
امریکی دباؤ کے بعد اقوام متحدہ کا بھی اسرائیل سے غزہ کی پٹی میں امداد کی بحالی کا مطالبہ
جواب الجواب: ایرانی سفیر کی طلبی کے بعد ہالینڈ کے سفیر کی بھی تہران میں طلبی
اسرائیلی فوج نے یمن سے داغا جانے والا میزائل مار گرایا
دہائی سے بھی کم میں وہ کچھ حاصل کیا جس نے ہمیں عالمی رول ماڈل بنا دیا: شاہ سلمان