ممبئی، 5 دسمبر: ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 28 نومبر کو ختم ہوئے ہفتے میں 1.877 ارب ڈالر کم ہو کر 686.227 ارب ڈالر رہ گئے ، جو چھ ماہ سے زیادہ کی نچلی سطح ہے ۔ البتہ سونے کے ذخائر میں اضافہ درج کیا گیا ہے ۔ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی آئی ہے ۔ اس سے پہلے ، 21 نومبر کو ختم ہوئے ہفتے میں یہ 4.463 ارب ڈالر کی کمی کے ساتھ 688.104 ارب ڈالر ہو گئے تھے ۔ رِیزرو بینک کے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 28 نومبر کو ختم ہوئے ہفتے میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑا جزو غیر ملکی کرنسی اثاثے 3.569 ارب ڈالر گھٹ کر 557.031 ارب ڈالر رہ گئے ۔ اس میں امریکی ڈالر کے ساتھ جاپانی ین، برطانوی پا¶نڈ اور یورو بھی شامل ہیں، جن کی قیمت کا حساب ڈالر کے مقابلے ان کے حوالہ کی شرح کی بنیاد پر کیا جاتا ہے ۔۔ ہفتے کے دوران سونے کے ذخائر میں 1.631 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر 105.795 ارب ڈالر ہو گئے ۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس ریزرو فنڈ 1.6 کروڑ ڈالر بڑھ کر 4.772 ارب ڈالر اور خصوصی ڈرائنگ رائٹس 6.3 ارب ڈالر کے اضافے کے ساتھ 18.628 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ۔
Source: uni news
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو