اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع کے سول لائنز تھانہ علاقے کے محمود نگر علاقے میں ایک مسجد کے مؤذن محمد عرفان کو ایک پولیس انسپکٹر کو مبینہ طور پر دھمکی دینے کا ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے . سرکل آفیسر (سی او) سدھارتھ مشرا نے بتایا کہ ملزم محمد عرفان کے خلاف ایک سرکاری ملازم کو روکنے اور دھمکی دینے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مشرا نے نامہ نگاروں کو بتایا، "ہم نے ایک مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے کیونکہ ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے جس میں عرفان کو کچی سڑک چوکی کے انچارج پولیس انسپکٹر ونود چودھری کو دھمکی دیتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔" ویڈیو میں عرفان انسپکٹر کو گالی گلوچ کرتے ہوئے اور اس کی گردن کاٹنے کی دھمکی دیتے ہوئے سنا ہے۔ دریں اثنا، عرفان نے الزام لگایا کہ انسپکٹر نے پہلے محمود نگر علاقے میں ایک مسجد سے لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کے دوران اس کے ساتھ مارپیٹ اور بدسلوکی کی تھی۔ پولیس کے مطابق انسپکٹر ونود چودھری دو روز قبل مسجد میں اضافی لاؤڈ سپیکر ہٹانے گئے تھے۔ عرفان نے دعویٰ کیا کہ اس پر حملہ کیا گیا جب اس نے افسر کو بتایا کہ مسجد کو ایک لاؤڈ اسپیکر لگانے کی اجازت ہے۔ بعد میں ایک وفد نے ایس ایس پی سے ملاقات کی اور انسپکٹر کے خلاف مبینہ بدتمیزی پر کارروائی کا مطالبہ کیا۔ تاہم ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے جمعہ کو گرفتار کرلیا۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو