غازی آباد میں عیدالاضحی کے موقع پر نوجوان کو چاقو کے وار کرنے والا ملزم اتوار کی صبح پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ پولیس نے لاش کو طبی معائنہ کے لیے بھیج دیا ہے۔ ڈی سی پی ہندن دھول جیسوال نے بتایا کہ سوریا چوہان نامی نوجوان کو کھوڈا تھانہ علاقہ میں 28 مئی کو چاقو گھونپ کر قتل کردیا گیا تھا۔ اہل خانہ کی شکایت پر پانچ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ جبکہ مرکزی ملزم مطلوب تھا اور کمشنریٹ پولیس نے اس کی گرفتاری پر 50 ہزار روپے انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔ پولیس کو ایک مخبر نے اطلاع دی کہ اسد کھوڈا تھانے کے علاقے میں اپنے کچھ دوستوں سے ملنے جا رہا ہے۔ وہ ان سے کچھ پیسے لے کر فرار ہونے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ پولیس پورے علاقے میں رکاوٹیں کھڑی کر کے کومبنگ آپریشن اور چیکنگ کر رہی تھی۔ اس دوران اسد کو وسندھرا علاقے میں اپنے ایک ساتھی کے ساتھ بائک پر آتے دیکھا گیا۔ پولیس ٹیم نے اسے روکنے کی کوشش کی۔ اسد نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں موٹر سائیکل سوار اسد پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا۔ اسے علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ تصادم میں کھوڈا تھانے میں تعینات ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔ مقابلے کے دوران اسد کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اسد سے ایک پستول برآمد ہوا۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات